اردو 2021 جماعت دوم پنجاب کریکولم و ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور پاکستان

اردو    2021 جماعت دوم  پنجاب کریکولم و ٹیکسٹ بک  بورڈ لاہور پاکستان  

صفحہ:    22

لفظ بنائیں

نیچے دیے ہوئے لفظ پڑھیں۔ ان سےملتی جلتی آوازوں والے الفاظ بنائیں۔

بال = حال گال سال تال
بول = تول گول جھول مول
ناک = تاک خاک ڈاک لاک
تان = بان پان جان مان
کاج = تاج راج لاج آج
جانا = آنا کھانا تانا گانا
سوتا = بوتا روتا بوتا پوتا
تولو = بولو رولو کھولو سولو
روٹی = بوٹی چھوٹی کھوٹی موٹی
آئے = جائے گائے سائے لائے
توڑا = موڑا چھوڑا جوڑا گھوڑا

صفحہ: 23

لفظ بنائیں

کیا آپ بھی آمنہ کی طرح حروف ملا سکتے ہیں؟

پ+ ہ+ ا+  ڑ = پ+ہاڑ = پہاڑ
گ +ی+ ل+ ا = گ+یلا = گیلا
پ +ی+ چھ+ ے = پ+یچھے = پیچھے
ب +ا+ ج+ ی = ب+اجی = باجی
م +ح +ن+ ت = م+حنت = محنت

صفحہ: 24

لفظ بنائیں

نیچے دی ہوئ مثال کی طرح لفظ بنائیں۔

کا +ٹو = کا ٹو
مو +تی = مو تی
طو +طے = طو طے
رو +ٹی = رو ٹی
پا +نی = پا نی
گھو +ڑا = گھو ڑا
دھو +بی = دھو بی
کے +سے = کیسے
بھا +ئی = بھا ئی
سب+ زی = سبزی
مچھ +لی = مچھلی
تص +ویر = تصویر
چھت +ری = چھتری
لک +ڑی = لکڑی
رش +تہ = رشتہ
تح +فہ = تحفہ
بج +لی = بجلی
کش +مش = کشمش

صفحہ:25

لفظ بنائیں

مثال کی طرح لفظ کے آخر میں ا ، و ، ی ، ے لگا کر نئے لفظ بنائیں۔

چل چلا چلو چلی چلے
ہنس ہنسا ہنسو ہنسی ہنسے
بھاگ بھاگا بھاگو بھاگی بھاگے
لکھ لکھا لکھو لکھی لکھے
روک روکا روکو روکی روکے
بیٹھ بیٹھا بیٹھو بیٹھی بیٹھے
پڑھ پڑھا پڑھو پڑھی پڑھے
کھول کھولا کھولو کھولی کھولے

 صفحہ: 26

احمد بازار آیا

احمد بازار آیا ہے۔ لفظ مکمل کریں اور بتائیں کی بازار میں کیا ہے؟

یہ —–ہے۔ س- ے- ب = سیب
یہ —–ہیں۔ ا –ن- گ- و- ر = انگور
یہ —–ہے۔ آ -ل –و = آلو
یہ —–ہے۔ ٹ –م- ا- ٹ- ر = ٹماٹر
یہ —–ہیں۔ ک -ے -ل -ے = کیلا
یہ —–ہے۔ گ –و- بھ- ی = گوبھی
یہ —–ہے۔ گ -ا -ج -ر = گاجر

صفحہ: 27

آمنہ کا بستہ

آمنہ کے بستے میں کیا ہے؟

بستہ ب س ت ہ کھا نا کھ ا  ن ا
کتا ب ک ت ا ب کا پی ک ا پ  ی
بو تل ب و ت ل ر و ما ل ر و م ا ل
ٹا فی ٹ ا ف  ی پنسل پ ن س  ل
قلم ق  ل م تختی ت خ ت ی
گھڑ ی=گھ+ڑ+ی

آپ کے بستے میں کیا ہے؟

کتاب کھانا پنسل بوتل

صفحہ: 29

حرا کا دن

نیچے دیے ہوئے الفاظ دیکھیں۔ بتائیں کہ حرا روز کیا کرتی ہے؟

1 کتاب- ہے – پڑھتی – حرا –
  حرا کتاب پڑھتی ہے۔
2 صاف – کرتی – دانت – ہے – حرا –
  حرا دانت صاف کرتی ہے۔
3 سکول – حرا – جاتی – ہے –
  حرا سکول جاتی ہے۔
4 سوتی – ہے – رات – حرا – کو –
  حرا     رات  کو سوتی ہے۔
5 کھانا – ہے – کھاتی- حرا –
  حرا کھانا کھاتی ہے۔

صفحہ: 30

جملے بنائیں

ان الفاظ کی ترتیب درست کرکے جملے بنائیں۔

1 پیتی – لڑکی – پانی – ہے۔
  لڑکی پانی پیتی ہے۔
2 سارہ – جاتی – ہے – سکول –
  سارہ سکول جاتی ہے۔
3 پھول – ہے – مالی – لایا –
  مالی پھول لایا۔
4 قلم – نیلا – ہے – یہ
  یہ قلم نیلا ہے۔
5 میں – سیب – باغ – درخت – کا – ہے –
  سیب کا درخت باغ میں ہے۔

صفحہ: 31

بہادر قطرہ

  • بادل چھا گئے
  • سب قطرے ڈر رہے تھے
  • ایک قطرہ بولا “چلو نیچے چلو”
  • قطرہ کُودا
  • پھر سب قطرے کُودے
  • سب خوش ہوگئے

صفحہ: 32

درخت اور پودا

جنگل میں درخت تھا۔درخت  بہت بڑا تھا۔ جنگل میں پودا بھی تھا۔ درخت بولا ” میں بہت بڑا ہوں۔ مجھے کوئی نہیں ہلا سکتا “۔

تیز ہوا چلی ۔ پودا جھک گیا۔ وہ ہوا سے بچ گیا۔

درخت اُکھڑ گیا۔

صفحہ:   33

پڑھیں اور لکھیں

میرا نام احمد ہے۔میں دوسری جماعت میں پڑھتا ہوں۔ میں ملتان میں رہتا ہوں۔مجھے کرکٹ کھیلنا  پسند ہے۔

میرا نام آمنہ ہے۔میں دوسری جماعت میں پڑھتی ہوں۔ میں اٹک میں رہتی ہوں۔مجھے کتابیں پڑھنا   پسند ہے۔

لکھیں:

میرا نام ———————-ہے۔ ( آمنہ)

میں دوسری جماعت میں ————-ہوں۔ (پڑھتی)

مجھے —————— پسند ہے۔                                                                                                                        (کتابیں پڑھنا)

صفحہ: 34

اعراب

  1. پڑھیں اور لکھیں:
ز  َبر دَ س —دَس ہٹو–ہَٹو
چَل —چَل رَب—رَب
چبَا—چبَا نَل—نَل
ز ِیر مل — مل اتنی –اتنی
جن –جن سلا –سلا
ہٹو–ہٹو چھل—چھل

صفحہ: 35

پیش اُ ن —اُن مُجھے — مجھے
رُوپ –رُوپ بُرا —بُرا
اُسے— اُسے بُت—بُت
  • دئے گئے پیراگراف میں جن الفاظ کے گرد دائرہ ہے ان پر مناسب اعراب لگائیے:

میرا نا سارہ ہے۔ میں دوسری جماعت میں پڑھتی ہوں۔ میرے پاس ایک گڑیا ہے۔ اس کے بال کالے اور آنکھیں نیلی ہیں۔ میرے گھر میں ایک طوطا بھی ہے۔ جس کے پروں کا رنگ ہرا ہے۔ وہ خوب باتیں کرتا ہے۔

حل:  دُوسری – پَڑھتی – گُڑیا- اُس- نِیلی- گَھر – جِس – پَروں – ہَرا – خُوب

صفحہ: 36 علامات

ّ (تشدید )                   ء (ہمزہ)  ۤ (مد)

یاد رکھیے جس حرف پر تشدید ہو ، اُسے دو مرتبہ پڑھتے ہیں جیسے اچھا ، ا+چھ+چھ+ا

  1. الگ کیجیے:
بلّی = ب + ل + ل + ی
امّی = ا + م + م + ی
ابّا = ا + ب + ب + ا
ڈِبّا = ڈ + ب + ب + ا
  • پڑھیے: ء (ہمزہ)

آئے – گائے – کوئی – لائے

  • پڑھیے:   ۤ(مد)

آم – آج – آپ – آگ

  • پڑھیے اور لکھیے:

ابّا آج آم لائے۔ ——————–

یہ ڈِبّا آپ کا ہے۔——————–

صفحہ: 37 مشق

الفاظ بنائیں اور تشدید لگائیں۔

ب +چ+ چ+ ے = بچّے
ا +م +م +ی = امّی
ا +چھ+ چھ+ ا = اچھّا
پ +تھ +تھ +ر = پتّھر
م +ک +ک+ ہ = مکّہ
س +چ +چ +ا = سچّا
ب +ل +ل+ ی = بلّی
م +چھ +چھ +ر = مچّھر
ا +ب+ ب+ و = ابّو
ع +ز +ز +ت = عزّت

سبق نمبر:۱    میرا خدا                      صفحہ:38-39

مشق

۱۔زبانی  جواب دیں:

1۔ دنیا کس نے بنائی ہے؟
جواب: دنیا اللہ نے بنائی ہے۔
2۔ اپنے ارد گرد دیکھیں۔ اللہ کی بنائی ہوئی پانچ چیزوں کےنام بتائیں۔
3۔    دی ہوئی تصویر میں رنگ بھری اور خالی جگہ میں چیزوں کے نام لکھیں۔
جواب: سورج پھول درخت تتلی

سبق نمبر: ۲      نعت                                                           صفحہ:40-43

مشق

  • نیچے دیے ہوئے الفاظ سے ملتی جلتی آوازوں والے الفاظ نعت میں ڈھونڈیں۔
I پیارے ہمارے
Ii میں ہیں
Iii کام نام
Iv تر پر
V کہے رہے
  • آپ اپنے استاد /گھر والوں سے نیچے دیے ہوئے سوال پوچھیں ۔ سب بچے جماعت میں اپنے جواب بتائیں:
ہمارے پیارے نبی ﷺ کا کیا نام ہے؟
جواب: ہمارے پیارے نبی ﷺ کا نام حضرت محمدﷺ ہے۔
ہمارے پیارے نبی ﷺکہاں پیدا ہوئے؟
جواب: ہمارے پیارے نبی ﷺ مکہ میں پیدا ہوئے
ہمارے پیارے نبی ﷺ کی کوئی پیاری عادات بتائیں؟
جواب:

الف بائی ترتیب

الف بائی ترتیب کامطلب ہے کہ لفظوں کو حروف تہجی کی ترتیب سے لکھنا یعنی سب سے پہلے “ا”پھر “ب” پھر “س ” پھر  “گ”

پانی – گاجر – بلی – سیب – انار
اناربلیپانیسیب گاجر

نیچے  لکھے ہوئے بچوں کے ناموں کو الف بائی ترتیب سے لکھیں۔

علی – آمنہ – مریم – احمد – سارہ
احمدآمنہسارہعلیمریم

نیچے لکھی ہوئی سبزیوں کے نام الف بائی ترتیب سے لکھیں۔

ٹماٹر – شلجم –  اروی –پالک – توری
ارویپالکتوریٹماٹرشلجم

سبق  : 4  اچھا سلوک صفحہ: 44-46

مشق

  • زبانی جواب دیں:
بوڑھی عورت کہاں رہتی تھی؟
جواب: بوڑھی عورت مکہ میں  رہتی تھی۔
ہمارے نبی ﷺ بوڑھی عورت کے گھر کیوں گئے؟
جواب: ہمارے نبی ﷺ بوڑھی عورت کی تیمارداری کےلیے اس کے گھر گئے۔
آپ کو اس واقعے سے کیا سبق ملا؟
جواب:اپنے  دشمنوں سے بھی اچھا سلوک کرنا چاہیے۔
  • حروف الگ کریں۔ ہمارے= ہ +م +ا +ر +ے
الفاظ الگ کریں
عورت ع – و  -ر –ت
اسلام ا-س -ل -ا-م
کانٹے ک –ا-ن-ٹ-ے
راستے ر-ا-س-ت-ے
بیمار ب-ی –م-ا-ر
سلوک س-ل-و-ک
  • درست جملے کے سامنے () اور غلط کے سامنے (X) کا نشان لگائیں۔

(    (I بوڑھی عورت مدینہ میں رہتی تھی۔ X

(II) ہمیں لوگوں سے اچھا سلوک کرنا چاہیے۔P

سبق 5 : زم زم کی کہانی صفحہ: 47-49

مشق

  • زبانی جواب دیں۔
(i) حضرت اسماعیل علیہ السلام  کس کے بیٹے تھے؟
جواب: حضرت اسماعیل علیہ السلام   حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بیٹے تھے۔
(ii) حضرت اسماعیل علیہ السلام  کس کے ساتھ سفر پر گئے؟
جواب: حضرت اسماعیل علیہ السلام  والد بی بی ہاجرہ   اور والد کے ساتھ سفر پر گئے۔
(iii) اللہ نے حضرت اسماعیل علیہ السلام  کی مدد کیسے کی؟
جواب: اللہ نے حضرت اسماعیل علیہ السلام  کے پاؤں کے نیچے سے پانی  کا ایک چشمہ نکالا۔
  • ارکان جوڑ کر الفاظ بنائیں۔
I بے+ٹے = بیٹے
ii پا+نی = پانی
iii رے+ ت = ریت
iv مے +ری = میری
V نی +چے = نیچے

(3)  “وں” لگا کر جمع بنائیں جیسے بنائیں جیسے بیٹا سے بیٹوں۔

واحد جمع
نبی نبیوں
پہاڑ پہاڑوں
نام ناموں

سبق6: جب بھی کھانا کھاؤ صفحہ:50 -51

مشق

  • الفاظ کی ترتیب درست کریں۔
I بسم اللہ پڑھ لو پہلے تم پہلے تم  بسم اللہ پڑھ لو
Ii تھوڑی سی باقی بھوک رہے بھوک رہے تھوڑی سی باقی
Iii کھانا کھاؤ سادہ سادہ کھانا کھاؤ
Iv راز یہی ہے صحت کا بس صحت کا بس راز یہی ہے
  • کا ، کی،کے، کو،کا استعمال کریں۔
I احمد ——————–ہاتھ گندے ہیں۔
Ii بسم اللہ پڑھنا سارہ ————-عادت ہے۔
Iii اچھی صحت —————- راز یہی ہے کہ سادہ کھانا کھایا جائے۔
Iv خوراک————- خوب چبا چبا کر کھاؤ۔

جوابات: (i-کے)(ii-کی )(iii-کا)(iv-کو)

سبق : 7 قائد اعظم صفحہ: 52-54

مشق

(1)  زبانی جواب دیں۔

(i) قائداعظم کا اصل نام کیا تھا؟
جواب: قائداعظم کا اصل نام محمد علی تھا ۔
(ii) پاکستان کب قائم ہوا؟
جواب: پاکستان 14 اگست 1947ء کو  قائم ہوا ۔
(iii) قائداعظم کہاں پیدا ہوئے؟
جواب: قائداعظم کراچی میں پیدا ہوئے ۔

(2)”وں” لگا کر جمع بنائیں جیسے نام سے ناموں

واحد جمع
مسلمان مسلمانوں
کام کاموں
قربانی قربانیوں
انگریز انگریزوں
  • جملے بنائیں۔
محنت محنت میں عظمت ہے۔
ذہین علی بہت ذہین ہے۔
طاقتور میں بہت طاقتور ہوں۔

سبق :8 پیپل کے ننھے دوست صفحہ:55- 60

مشق

  • مختصر جواب دیں:
(i) پیپل کا درخت کسے یاد کررہا تھا؟
جواب: پیپل کا درخت اپنے دوستوں کو  یاد کررہا تھا ۔
(ii) بچوں نے جنگل میں کیا کیا؟
جواب:  بچوں نے جنگل میں ننھے پودے لگائے ۔
(iii) آپ کے خیال میں درختوں کے کیا فائدے ہیں؟ (زباندانی)
جواب:  درخت ہمیں  اکسیجن دیتے ہیں۔
  • الفاظ کو متضاد سے ملائیں:
الفاظ متضاد
اداس جانا
دن بھول
یاد برباد
آباد خوش
آنا رات

جوابات: (1- اداس-خوش)(2-دن- رات)(3- یاد – بھول)(4- آباد- برباد)(5- آنا- جانا)

مثال کے مطابق واحد کو جمع سےملائیں۔

واحد جمع

واحد جمع
کمرہ لڑکا طوطا کپڑا پرندہ طوطے پرندے کپڑے کمرے لڑکے

جوابات :   (کمرہ- کمرے )—(لڑکا- لڑکے)—(طوطا- طوطے)—(کپڑا- کپڑے)—(پرندہ- پرندے)

(1) خالی جگہ پرکریں۔

مثال:  یہ گھوڑا ہے۔   یہ گھوڑے ہیں۔
  واحد جمع
  یہ لڑکا ہے۔ یہ پرندہ ہے۔ یہ بستہ ہے۔ یہ جھولا ہے۔ یہ ——–ہیں۔ یہ ——–ہیں۔ یہ ——–ہیں۔ یہ ——–ہیں۔

سبق 9: بادل صفحہ: 61-66

مشق

(1) مختصر جواب دیں:

1- مینہ برسنے کا کیا مطلب ہے؟

جواب: مینہ برسنے کا مطلب ہے بارش برسنا۔

2- کالے بادل آنے سے کیا ہوتا ہے؟

جواب: کالے بادل آنے سے بارش ہوتی ہے۔

3- کوئل کے راگ سنانے سے کیا مراد ہے؟

جواب: کوئل کے راگ سنانے سے مراد ہے خوشی منانا۔

(2)  ہرلفظ کے سامنے اس کا ہم آواز لفظ لکھیں۔

الفاظ ہم آوازا لفاظ
گانا سنائے ٹرائیں جانا سائے گائیں

(3) ترتیب درست کریں۔

I نہائیں گے۔ مینہ میں لوگ
  مینہ میں لوگ نہائیں گے۔
Ii گائیں گے۔ ہم ناچیں گے
  ہم ناچیں گے گائیں گے۔
Iii سنائے گی۔ کوئل راگ
  کوئل راگ سنائے گی۔
Iv ٹرائیں گے۔ مینڈک بھی
  مینڈک بھی ٹرائیں گے۔

(4) کیا آپ کو بارش پسند ہے؟اور جب بارش ہوتی ہے تو آپ کیا کرتے ہیں؟

جواب:

فعل

  • فعل کسی کام کو کہتے ہیں۔

مثلاََ :کتاب پڑھی۔  اس میں” پڑھی “فعل ہے۔

جملے فعل
کبوتر اڑا لڑکی روئی پانی گرا بلی بھاگی اڑا روئی گرا بھاگی

(2) ان جملوں میں فعل تلاش کریں اور خالی جگہ میں لکھیں۔

  جملے فعل
I پانی بھرا۔ بھرا
II گیند پکڑی۔ پکڑی
III بچہ ہنسنا ۔ ہنسنا
IV طوطا بولا۔ بولا
V جوتا ٹوٹا۔ ٹوٹا

فاعل

(1)  فاعل کام کرنے والے کو کہتے ہیں۔

مثلاََ :احمد کتاب پڑھتا ہے۔  اس میں” احمد “فاعل ہے۔

جملے فاعل
طوطا اڑا لڑکی ہنسی بچہ سویا بلی بولی طوطا لڑکی بچہ بلی

(2) نیچے دیے ہوئے جملوں میں فعل ڈھونڈیں

I بلی بھاگی بلی
II لڑکا دوڑا لڑکا
III بچہ ہنسا بچہ
IV طوطابولا طوطا

صفحہ: 75

1۔خالی جگہ پر کریں۔

1۔ اللہ کے نزدیک تمھاری صورت کی نہیں بلکہ تمھاری ———–اور ——– کی اہمیت ہے۔

2۔ ———— جنت کی کنجی ہے۔

3۔ ———-کا کام ———- پر نہ ڈالو۔

جوابات: 1- سیرت –اعمال 2- نیکی 3- آج – کل

2-  الفاظ کے معنی لکھیں اور جملے بنائیں۔

الفاظ معنی جملے
شمع موم بتی شمع کے پاس نہ جاؤ۔
گلہ شکایت کسی کا گلہ نہ کرو۔
بہتر اچھا کسی کے کام آنا ہمارے لیے بہتر ہے۔

3۔ اپنی پسند کا کوئی بھی قول تین بار لکھیں۔

—————————————————————————————————————————————————

صفحہ:76

اسم

اسم کا مطلب ہوتا ہے نام۔

کسی بھی انسان جانور پرندے جگہ یا چیز کے نام کو اسم کہتے ہیں۔

مثلا:

کتاب اچھی ہے۔ اس جملے میں کتاب اسم ہے۔

نیچےدی ہوئی تصویردیکھیں اور پانچ اسم لکھیں۔

  1-
2-
3-
4-
5-

صفحہ 77 حروف جار

حروف جار وہ حروف ہیں جو اکیلے کوئی معنی نہیں رکھتے لیکن اسم و فعل سے مل کر مطلب پیدا کرتے ہیں۔ یہ حروف اسم اور فعل کو ملاتے ہیں۔

حروف جار: سے، میں، پر، تک، کووغیرہ

مثلا : سارہ سکول سے آئی

اس جملےمیں سے حروف جار ہے۔

جملے حروف جار
عمر سے کتاب لے لو۔ نانا کو دوا دو۔ احسن سکول میں پڑھتا ہے۔ سیب میز پررکھا ہے۔ شام تک کام ختم کرلو۔ سے کو میں پر تک

صفحہ: 78

  1. نیچے دیے ہوئے جملوں میں سے حروف جار الگ کریں۔
  2. احمد سکول میں ہے۔—————————-
  3. تم کب تک گھر آؤ گے؟————————-
  4. ساجد درخت پر چڑھا ۔————————-
  5. ماریہ سے آم لو۔—————————–
  6. یہ کتاب سارہ کو دو۔—————————

جوابات:  (1-میں)(2- تک)(3-پر)(4-سے)(5-کو)

  • نیچے دیئے ہوئے جملوں میں درست حروف جار لکھیں۔
  • احمد—————گیا۔ ( تک-کو)
  • چھت—————جا کر کپڑے لاؤ ۔ (میں- کو )
  • ساجد—————کتاب دو۔ (کو-سے )
  • اس ڈبے—————گڑیا ہے۔ (میں- تک )
  • کسی—————جھوٹ مت بولو۔ (پر- سے )

جوابات:  (1-کو)(2- پر)(3-کو)(4-میں)(5-سے)

صفحہ: 79

وطن کی محبت

مشق

  1. مختصر جواب دیں۔
سوال: 1 ۔ یہ واقعہ کب پیش آیا؟
جواب:یہ واقعہ پاکستان کے قیام کے چند دن بعد کا ہے۔
سوال:2 بڑھیا کے ٹکٹ کے پیسے کس نے دیے؟
جواب: بڑھیا کے ٹکٹ کے پیسے ٹکٹ چیکر  نے دیے۔
سوال:3 آپ نے اس واقعے سے کیا سبق سیکھا؟
جواب: ہم اپنے وطن کی کسی طرح بھی نقصان نہ پہنچایں
ارکان ملائیں   ارکان بنائیں  
مش +کل مشکل چیکر چ+ی+ک+ر
ڈب +بے ڈبے مظلوم م+ظ+ل+و+م
پاک+ ستان پاکستان نقصان ن+ق+ص+ا+ن
  • الفاظ کو متضاد سے ملائیں۔
الفاظ متضاد
بوڑھی جواب
دن آسان
مشکل جوان
سوال رات

جوابات: جوابات: (1-بوڑھی- جوان)(2-دن- رات)(3-مشکل – آسان)(4-سوال- جواب)

  • جملے بنائیں۔
رحم چھوٹوں پر رحم کریں۔
التجا ہم اللہ سے التجاکرتے ہیں۔
نقصان پاکستان کا نقصان نہ کریں۔
  • درست جواب پر  Pکا  اور غلط x  پر  کا نشان لگائیں۔

بڑھیا بس میں سفر کررہی تھی۔ x

بڑھیا کے پاس پیسے نہیں تھے۔P

چیکر نے رقم اپنی جیب سے دی۔P

صفحہ:83

الف اور زبر کا فرق

یہ الفاظ پڑھیں۔

جگ، جاگ

غور سے سنیں

دونوں الفاظ کی آواز میں کیا فرق ہے؟

آپ بھی نئے الفاظ بنائیں۔

زبر الف زبر الف
کٹ کاٹ تر تار
نگ ناگ نم نام
تک تاک جم جام
جل جال دم دام
گھٹ گھاٹ کم کام
چل چال رکھ راکھ
مت مات چر چار

صفحہ: 84

زیر اور ی کا فرق

یہ الفاظ پڑھیں۔

دن، دین

غور سے سنیں

دونوں الفاظ کی آواز میں کیا فرق ہے؟

آپ بھی نئے الفاظ بنائیں۔

زیر ی زیر ی
بِن بِین سِل سِیل
دِن دِین چِھل چِھیل
چِھن چِھین مِل مِیل
بِھڑ بِھیڑ پِس پِیس

صفحہ: 85

پیش اور و کا فرق

یہ الفاظ پڑھیں۔

رک، روک

غور سے سنیں

دونوں الفاظ کی آواز میں کیا فرق ہے؟

آپ بھی نئے الفاظ بنائیں۔

پیش و پیش و
رک روک گل گول
تل تول بلا بولا
کھل کھول سکھ سوکھ
گھل گھول سنا سونا
مڑ موڑ لٹ لوٹ

صفحہ:  86

باغبانی

مشق

  1. جواب لکھیں۔
سوال: 1 ۔ بچوں نے کیا لگایا؟
جواب: بچوں نے ایک باغ  لگایا۔
سوال:2 بچے کیسے کام کرتے ہیں؟
جواب: بچے محنت سے  کام کرتے ہیں۔
سوال:3 کن بچوں کا  وقت مزے سے گزرتا ہے؟
جواب:  جو بچے  بھی محنت کرتے ہیں ان کا وقت مزے سے گزرتا ہے۔
  • جملے بنائیں۔
الفاظ جملے
رنگ برنگا بچوں نے رنگ برنگی جھنڈیاں لگائیں۔
خبر لینا بچوں نے پودوں کی خبر لی۔
سجانا ہم نے باغ کو خوب سجایا۔

صفحہ:88 گنتی 1 تا 9

صفحہ:89

ایثار

مشق

1 مندرجہ ذیل سوالوں کے مختصر جواب تحریر کریں۔

سوال: 1 ۔حضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کون تھے؟
جواب: حضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہمارے پیارے نبی ﷺ کے ساتھ تھے۔
سوال:2 حضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے گھر کتنا کھانا موجود تھا؟
جواب: حضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے گھر ایک آدمی کا  کھانا موجود تھا۔
سوال:3؟دونوں  میاں بیوی نے کیا کیا؟
جواب:  دونوں  میاں بیوی نے کھانا نہیں کھایا ۔

2-ارکان ملائیں۔

لُق +مہ لُقمہ
کھا +نا کھا نا
بی +وی بیوی
بھو +کے بھو کے
ای+ ثار ایثار
  • مندرجہ ذیل واحد الفاظ کی جمع بنائیں۔
واحد جمع
چراغ چراغوں
ساتھی ساتھیوں
مہمان مہمانوں
  • کالم میں دیے گئے الفاظ کےمتضاد چن کر لکھیں۔

اجالا- بجھا – نا پسند

الفاظ متضاد
جلا بجھا
پسند نا پسند
اندھیرا اجالا
  • مندرجہ ذیل جملوں میں سے فعل فاعل اور مفعول الگ کیجیے۔
جملے فاعل مفعول فعل
امی نے پھل کاٹے۔ امی پھل کاٹے
مالی نے پودا لگایا۔ مالی پودا لگایا
ساجد نے کتاب پڑھی۔ ساجد کتاب پڑھی
پرندے نے گھونسلا بنایا۔ پرندہ گھونسلا بنایا
سارہ جھولے پر بیٹھی۔ سارہ جھولا بیٹھی

صفحہ:93

پاکستان کا تحفہ

مشق

  1. جملے بنائیں۔
الفاظ جملے
حیران آپ کیوں حیران ہیں؟
تحفہ آپ کے لیے یہ گھڑی تحفہ ہے۔
تقریب یہ میرے بھائی کی شادی کی تقریب ہے۔
  • جواب دیں۔
سوال: 1 ۔ڈاکیا چچا  کیا کررہا تھا؟
جواب:  ڈاکیا چچا  ڈاک خانے پر قمقمکے سجارہا تھا۔
سوال:2 پاکستان کس تاریخ کو قائم ہوا؟
جواب: پاکستان 14 اگست کو قائم ہوا۔
سوال:3 دونوں بھائی پاکستان کو کیا تحفہ دینا چاہتے تھے؟
جواب:  دونوں بھائی پاکستان کوصفائی کا  تحفہ دینا چاہتے تھے۔
  • سبق میں سے درج ذیل  واحد الفاظ کے جمع ڈھونڈ کر لکھیں۔
واحد جمع
نغمہ نغمے
جھنڈا جھنڈے
قمقمہ قمقمے
پکوڑا پکوڑے
  • زاہد اور شاہد کی طرح آپ بھی پاکستان کو دو تحفے دیں:
میرا پہلا تحفہ  
میرا دوسرا  تحفہ  

صفحہ:98

ایک وقت میں ایک کام

مشق

  1. مختصر جوا ب دیں۔
سوال: 1 ۔کس وقت کھیل کانام نہیں لینا چاہیے؟
جواب:  پڑھائی کے وقت کھیل کانام نہیں لینا چاہیے۔
سوال:2 خوش رہنے کا اچھا طریقہ کیاہے؟
جواب:  کام کے وقت کام  اور کھیل کے وقت کھیلنا چاہیے۔
  • جملے بنائیں۔
وقت پڑھائی کے وقت پڑھنا چاہیے۔
کھیل کھیل کے وقت کھیلنا چاہیے۔
بے کار بے کار کام مت کریں۔
ادھورا کام کوادھورا نہ چھوڑو۔

4۔ جن الفاظ کے نیچے لائن ہے ان کے آخری حرف کو ے سے بدل کر جملے درست کریں۔

پرندہ کا پنجرہ صاف کرو۔ پرندے کا پنجرہ صاف کرو۔
صحیح طریقہ سے کام کرو۔ صحیح طریقے سے کام کرو۔
سارہ سلیقہ سے کام کرتی ہے۔ سارہ سلیقے سے کام کرتی ہے۔
لڑکا کو کتاب دو۔ لڑکے کو کتاب دو۔
طوطا کو چوری دو۔ طوطےکو چوری دو۔

صفحہ: 101

جیت

مشق

  1. زبانی جواب دیں۔
سوال: 1 ۔بچے کیا کررہے تھے؟
جواب:   بچے دوڑ رہے تھے۔
سوال:2 کھیل کہاں ہورتھے؟
جواب:  کھیل میدان میں  ہورتھے۔
سوال:3 عامر کو احمد پر غصہ کیوں آرہا تھا ؟
جواب:   عامر دوسرے نمبر پر آیا تھا۔
سوال:4 مقابلے میں سب سے اہم بات کیاہوتی ہے؟
جواب:  سب سے اہم بات مقابلے میں حصہ لینا ہوتا ہے۔
  • وں لگا کرجمع بنائیں جیسا کہ کتاب سےکتابوں
واحد جمع
بچہ بچوں
میدان میدانوں
زبان زبانوں

واحد کو جمع سے ملائیں۔

واحد جمع
مرغی الماریاں
کیاری سردیاں
الماری کرسیاں
سردی مرغیاں
کرسی کیاریاں

جو ابات:   (مرغی-مرغیاں) (کیاری-کیاریاں)(الماری-الماریاں)(سردی- سردیاں)(کرسی-کرسیاں)

  • جمع کوجملوں  میں استعمال کر یں ۔
واحد جمع
یہ تتلی ہے۔ یہ تتلیاں ہیں۔
یہ روٹی ہے۔ یہ روٹیاں ہیں ۔
یہ سواری ہے۔ یہ سواریاں ہیں ۔
یہ بلی ہے۔ یہ بلیاں ہیں ۔

صفحہ:105

عیدی

مشق

  1. مختصر جواب لکھیں۔
سوال: 1 ۔محسن کس کی دکان کے سامنے رک جاتا تھا۔
جواب:   محسن چچا اسلم  کی دکان کے سامنے رک جاتا تھا۔
سوال:2  محسن کو عیدی کے پیسوں سے کیا چیز خریدنی تھی؟
جواب:  محسن کو عیدی کے پیسوں سے جہاز  خریدنا تھا۔
سوال:3 محسن نے اپنی عیدی سے کیا کیا؟
جواب:   محسن نے اپنی عیدی سے خالہ  سکینہ  کی مدد کی۔
  • صوتیات
  • نیچے کچھ لفظ دیے گئے ہیں۔ان کو بلند آواز سے پڑھیں۔ جس لفظ میں ی آتی ہے۔ اس کے گرد دائرہ لگائیں۔

عید- ایک- نیلے- خرید- قیمت- پریشان- بغیر- سکینہ- سیب- میری

  • جملے بنائیے:

خوش- شکریہ- پریشان- عیدی- ترس

خوش آج آپ بہت خوش ہیں۔
شکریہ آپ کےآنے   کا  بہت شکریہ۔
پریشان عالیہ آج بہت پریشان ہے۔
عیدی بابا نےمجھے 10 ریال عیدی دی۔
ترس مسکین پر ترس کریں۔

صفحہ: 110

فعل فاعل اور مفعول

صفحہ:111

  1. نیچے دیے گئے جملوں میں سے فعل فاعل اور مفعول کو الگ الگ خانوں میں لکھیے۔
جملے فاعل مفعول فعل
عمر نظم پڑھتا ہے۔ عمر نظم پڑھتا
آمنہ گڑیا سے کھیلتی ہے۔ آمنہ گڑیا کھیلتی
عدنان چائے پیتا ہے۔ عدنان چائے پیتا
استاد سبق پڑھاتے ہیں۔ استاد سبق پڑھاتے
خرگوش گاجر کھاتا ہے۔ خرگوش گاجر کھاتا

صفحہ:112

علامہ اقبال ہمارے

مشق

  1. مختصر جواب لکھیں:
سوال: 1 ۔علامہ اقبال کون تھے؟
جواب:   علامہ اقبال ادیب اور شاعر تھے۔
سوال:2  ادیب کے کیا معنی ہیں؟
جواب: ادیب کے معنی ہیں لکھنے والا۔
سوال:3 مفکر کے کیا معنی ہیں؟
جواب:   مفکر کے معنی ہیں سوچ بچار کرنے والا

2-خالی جگہ میں درست لفظ لکھیے۔

  1. امی———– پوچھا کہاں جارہے ہو؟ (پر،نے)
  2. آج سب ——————–چھٹی ہے۔ (کی، کو)
  3. میدان ——————-کرکٹ کھیلو۔ (سے، میں)
  4. سکول ————— بعد ہمارا میچ ہے۔ (کا،کے)

3-

صفحہ:  114

مذکر مونث

نیچے دیے ہوئے مذکر کے مونث لکھیں۔

مذکر مونث
دادا دادی
نانا نانی
ابو امی
بھائی بہن
والد والدہ
خالو خالہ
چچا چچی
پھوپھا پھوپھی
تایا تایی
بیٹا بیٹی
ماموں ممانی
  1. نیچے دیے ہوئے الفاظ کے مذکر لکھیں۔
مونث مذکر
مورنی مور
شیرنی شیر
بلی بلا
گھوڑی گھوڑا
مرغی مرغا
چڑیا چڑا
  • قوسین () میں دیے ہوئے الفاظ کےمذکر مونث کو خالی جگہ میں لکھیں۔
  • 1-              (نانا)اور ————– چائے پی رہے ہیں۔ نانی
  • 2-              (مرغی) ڈربے میں تھی لیکن ———- دانہ چگ رہا تھا۔ مرغا
  • احمد نے چڑیا گھر میں (شیر) اور ———- کو دیکھا۔ شیرنی

3-مثال کے مطابق واحد کو جمع سے ملائیں۔

واحد جمع جوابات
سال کرسیوں سالوں
درخت میزوں درختوں
میز درختوں میزوں
ہاتھ سالوں ہاتھوں
کرسی ہاتھوں کرسیوں
  • جمع کو جملوں میں استعمال کریں۔
واحد جمع
بوتل میں کیا ہے؟ بوتلوں میں کیا ہے؟
درخت نہ کاٹو۔ درختوں کو نہ کاٹو۔
تتلی پھول پر بیٹھی ہے۔ تتلی پھولوں پر بیٹھی ہے۔
مہمان کی عزت کرو۔ مہمانوں کی عزت کرو۔

صفحہ:  117

مرغا اور بچہ

مشق

  1. مختصر جواب لکھیں۔
سوال: 1 ۔بچہ کس کے شور کرنے سے پریشان تھا؟
جواب:   بچہ مرغے کے شور کرنے سے پریشان تھا۔
سوال:2  مرغا کس وقت شور کرتا تھا؟
جواب: مرغا صبح کے وقت شور کرتا تھا۔
سوال:3 مرغے کے شور کرنے کی کیا وجہ تھی؟
جواب:   مرغا  اللہ کو یاد کرتا ہے۔
  • جملے بنائیں۔
الفاظ جملے
معلوم کیا آپ کو  اس سوال کا جواب معلوم ہے؟
عبادت اللہ کی عبادت کرو۔
پیارے آپ بہت پیارے لگ رہے ہیں۔
ناراض کیا آپ مجھ سے ناراض ہیں؟
غافل آخرت سے کبھی غافل نہ ہو۔
  • مندرجہ ذیل الفاظ کو ان کو متضاد (الٹ) سے ملائیں۔
الفاظ متضاد (الٹ)
شور خاموشی
جاگنا سونا
اطاعت نافرمانی
رات دن

صفحہ:  120

ریلوے اسٹیشن

مشق

  1. مختصر جواب لکھیں۔
سوال: 1 عمر ابو کے ساتھ کہاں گیا تھا؟
جواب:   عمر ابو کے ساتھ جاوید صاحب کے گھر گیا تھا۔
سوال:2   جاوید صاحب کہاں ملازم تھے؟
جواب: جاوید صاحب ریلوے میں  ملازم تھے۔
سوال:3  عمر کیا دیکھنے کے لیے بے چین ہوگیا تھا؟
جواب:   عمر ریل گاڑی  دیکھنے کے لیے بے چین ہوگیا تھا۔
سوال:4  عمرگرمیوں کی چھٹیوں میں کہاں جائے گا؟
جواب:   عمرگرمیوں کی چھٹیوں میں ملتان جائے گا۔
  • الفاظ کو متضاد سے ملائیں۔
الفاظ متضاد جواب
آرام دہ جاگنا تکلیف دہ
آسان دور مشکل
سونا آئیں جاگنا
جائیں مشکل آئیں
قریب تکلیف دہ دور
  • درست جملے کے سامنےP اور غلط جملے کے سامنے  xکانشان لگائیں۔
  • عمر ابو کے ساتھ دادا جان کےگھر گیا۔x
  • ریلوے اسٹیشن پر ریل گاڑی کھڑی تھی۔x
  • عمرریل گاڑی دیکھنے کے لیے بے چین تھا۔P
  • ابو نے کہا کہ موسم گرما کی چھٹیوں میں ہم پشاور گھومنے جائیں گے۔x

واحد جمع

  1. مثال کےمطابق واحد کو جمع سے ملائیں۔
واحد جمع جوابات
تصویر چیزیں تصویریں
آنکھ کرنیں آنکھیں
چیز سڑکیں چیزیں
کرن تصویریں کرنیں
سڑک آنکھیں سڑکیں
  • جمع کو جملوں میں استعمال کریں۔
واحد جمع
یہ چیز ہے۔ یہ چیز یں ہیں۔
یہ میز ہے۔ یہ میز یں ہیں۔
یہ مسجد ہے۔ یہ مسجد یں ہیں۔

صفحہ:  125

ہمدردی

مشق

  1. مختصر جواب لکھیں۔
سوال: 1 بلبل کہاں بیٹھا تھا ؟
جواب:    بلبل درخت کی شاخ پر بیٹھا تھا۔
سوال:2   بلبل کیوں اداس تھا؟
جواب: بلبل اداس تھا کہ گھر کس طرح پہنچوں گا۔
سوال:3  بلبل کی آہ زاری کس نے سنی؟
جواب:   بلبل کی آہ زاری جگنو نے سنی۔
  • الفاظ کو متضاد سےملائیں۔
الفاظ متضاد جوابات
اداس اجالا خوش
اندھیرا دن اجالا
حاضر خوش غیر حاضر
رات غیر حاضر دن

صفحہ:  127

آمنہ کا نیا سکول

مشق

  1. مختصر جواب لکھیں۔
سوال: 1 آمنہ کے گاؤں کا کیا نام تھا؟
جواب:   آمنہ کے گاؤں کا نام تھا فتح پور۔
سوال:2   گاؤں کے زیادہ تر لوگ کیا کرتے تھے؟
جواب: گاؤں کے زیادہ تر لوگ کھیتی باڑی کرتے تھے۔
سوال:3  گاؤں والے آمنہ کے دادا کو اپنی کمائی کا کچھ حصہ کیوں دیتے تھے؟
جواب:   گاؤں والے آمنہ کے دادا کو اپنی کمائی کا کچھ حصہ سکول بنانے کے لیے دیتے تھے ۔
  • ان الفاظ کے جملے بنائیے۔
الفاظ جملے
دعا ہمیشہ دوسروں کے لیے دعا کریں۔
میدان یہ ہمارے کھیل کا  میدان ہے۔
مصروف ہم پڑھنے میں مصروف ہیں۔
علاج ڈاکٹر بیمار کا علاج کرتے ہیں۔
رقم آپ کے پاس کتنی رقم ہے؟
  • ارکان ملائیے:
  • ک +سان  =کسان
  • ہم +مت=ہمت
  • پے +شے=پیشے
  • بی+ مار=بیمار

4-قوسین میں دیے ہوئے الفاظ کی ضد کو خالی جگہ میں لکھ کر جملے مکمل کریں۔

  1. میں آج بہت——– ہوں۔  (اداس)
  2. اس سال بہت———– پڑی ہے۔۔  (سردی)
  3. دادی اماں ———— ہوتے ہی مرغیوں کا دڑبا کھول دیتی ہیں۔ ۔  (شام)

5- خالی جگہ پر ان افراد کے پیشوں کے نام لکھ کر جملےمکمل کریں۔

  1. ———— لکڑی سے سامان بناتا ہے۔ ۔  (ترکھان)
  2. 2-              ———— کپڑے سیتا ہے۔۔  (درزی)
  3. 3-              ———— بیماریوں کا علاج کرتا ہے۔۔  (ڈاکٹر)

6- سبق میں دیے پیشوں کے نام لکھیں۔

صفحہ:  132

فعل امر ،نہی

مشق

  1. امر جملوں کو نہی جملوں میں تبدیل کریں۔
امر نہی
گیند سے کھیلو۔ گیند سے نہ کھیلو۔
پھل کاٹیں۔ پھل نہ کاٹیں۔
امی سبزی پکائیں۔ امی سبزی نہ پکائیں۔
سکول کا کام کرو۔ سکول کا کام نہ کرو۔

صفحہ:  134

کلمہ اور مہمل

مشق

  1. کلمہ اور مہمل کو ملایں۔
کلمہ مہمل جوابات
جانا وازار وانا
بازار وڑیا وازار
گھر ول ور
گڑیا وانا وڑیا
پھل ور ول

صفحہ:  136

سمندر کی سیر

مشق

1-مختصر جواب لکھیں۔

سوال: 1 سارہ اور سلمان کس کی شادی کی دعوت پر کراچی آئے تھے؟
جواب:   سارہ اور سلمان  اپنی خالہ  کی شادی کی دعوت پر کراچی آئے تھے۔
سوال:2  نانی کے گھر سےسمندر کا فاصلہ کتنی دیر تک کا تھا؟
جواب: نانی کے گھر سےسمندر کا  ایک گھنٹے کا فاصلہ تھا۔
سوال:3 ان دونوں نے وہاں کس جانور کی سواری کی؟
جواب:   دونوں نے وہاں اونٹ کی سواری کی۔
  • ترتیب سے جملےلکھیں۔
  • بہت  ڈرلگا پہلے تو انھیں۔ پہلے تو انھیں بہت ڈر لگا۔
  • بنائے ریت کےگھر بچوں نے ۔بچوں نے ریت کے گھر بنائے۔
  • کرناشتا کیا سب نےمل۔سب نے مل کر ناشتا کیا۔

صفحہ:  140

میں چھوٹا سا اک لڑکا ہوں

مشق

1-مختصر جواب لکھیں۔

سوال:1 چھوٹا لڑکا کن کو نیک بنائے گا  ؟
جواب:   چھوٹا لڑکا تمام لڑاکا لڑکوں  کو نیک بنائے گا  ۔
سوال:2   کون آپس   میں مل جائیں گے؟
جواب: جو لڑتے رہتے وہ آپس   میں مل جائیں گے۔
سوال:3  ہم جولی سے کیا مراد ہے؟
جواب:   ہم جولی سے مراد ہے دوست۔

2- مندرجہ ذیل الفاظ کےسامنے ان کےہم آواز الفاظ چن کر لکھیں۔

نام- ایک-لڑے- بن- بناؤں

الفاظ ہم آواز الفاظ
بڑے لڑے
پھیلاؤں بناؤں
کام نام
من بن

3- نظم کے مطابق مناسب لفظ کی مدد سے خالی جگہ پر کریں۔

  1. میں———— سا اک لڑکاہوں۔ (بڑا/چھوٹا)
  2. 2-              ————–گزاروں عمر بھلا۔ (بےکار/کارآمد)
  3. سب آپس میں———— جائیں گے۔۔ (الگ/مل)

4۔ مذکر کے مونث بنائیں۔

مذکر مونث
لڑکا لڑکی
ابو امی
دادا دادی
خالو خالہ
پھوپھا پھوپھی

صفحہ:  143

روشنی اور حرارت

مشق

1-مختصر جواب لکھیں۔

سوال: 1 حرارت اور روشنی کا سب سے بڑا ذریعہ کون سا ہے؟
جواب:   سورج حرارت اور روشنی کا سب سے بڑا ذریعہ  ہے۔
سوال:2 حرارت اور روشنی حاصل کرنے کے دوسرے ذرائع کون کون سے ہیں؟ 
جواب:  1- آگ 2-گیس 3-بجلی
سوال:3آپ اپنے گھر میں روشنی کے کون کون سے ذرائع استعمال کرتے ہیں؟ دو نام لکھیں۔
جواب:   1-گیس 2-بجلی
سوال:4 سورج کے دو فائدے بتائیں۔
جواب: حرارتروشنی  

مندرجہ ذیل  الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کیجیے۔

الفاظ جملے
روشنی سورج روشنی   دیتا ہے۔
حرارت سریوں میں حرارت اچھی لگتی ہے۔
سورج سورج اللہ کی ایک نعمت ہے۔
گرمی آج بہت گرمی ہے۔
آگ ہم آگ پر کھانا پکاتے ہیں۔
  • ارکان جوڑ کر لفظ بنائیے۔
ان +دھے +را اندھیرا
بج +لی بجلی
روش+ نی روشنی
گے+ س گیس

صفحہ:  148

آؤ مل جل کر رہیں

مشق

  1. ہر سوال کے چار جوابات دیے گئے ہیں۔

جوابات: (1-د)(2-د)(3-ا)(4-د)(5-ب)(6-د)(7-ا)

  • درست جملے کے سامنےP اور غلط کے سامنے  xکا نشان لگائیں۔

جوابات: (1-P)(2-P)(3-P)(4-x)(5-P)(6-P)(7-P)(8-P)

  • مناسب الفاظ کی مدد سے خالی جگہ پر کریں۔

جوابات: (1-خیال)(2-محبت)(3-زبان)(4-قرآن مجید)(5-برا)

  • سبق کے متن کو سامنے رکھ کر درج ذیل سوالات کے مختصر جواب دیں۔
سوال: 1  حیدر آباد ریلوے اسٹیشن پر آصف نے کیا خریدا؟
جواب:   حیدر آباد ریلوے اسٹیشن پر آصف نے ٹوپیاں  اور اجرک خریدی۔
سوال:2  صائمہ نے جوزف کےلائے ہوئے حلوے کو کھانے سے انکار کی تو ناصر نے اسے کیا کہا؟
جواب: ناصر نے کہا کہ رنگ جیسا بھی ہو انسان کو اندر سے اچھا ہونا چاہیے۔
سوال:3 مینا بازار میں کن کن بچوں اور بچیوں نے سٹال لگائے ہوئے تھے؟
جواب: عیسائیسکھپارسی
سوال:4  جب بچے/بچیاں اور اساتذہ مل کر فوٹو بنوانے کے لیے اکٹھے ہورہے تھے تو صائمہ کیا سوچ رہی تھی۔
جواب: صائمہ نےسوچا   “اگرچہ ان لوگوں کا تعلق مختلف مذاہب سے ہے لیکن یہ سب ایک خاندان کی طرح لگتے ہیں۔”
سوال:5 کیا ہمیں دوسروں کے مذہب زبان اور رنگ سے متعلق رواداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے؟َ
جواب:  جی ہاں۔ ہمیں دوسروں کے مذہب زبان اور رنگ سے متعلق رواداری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

——————-ختم شد——————–

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.