/ صرف و نحو ارد وگرا مر

حصۂ صَرف

             صَرف، قواعد کا وه حصہ ہے جس میں جُملوں اور مُرَکَّبوں کے بجائے، فقط الفاظ سے بحث کی جاتی ہے؛ اُن کی ساخت، بناوٹ اور مَعانٰى کی وضاحت کی جاتی ہے اور صِرف الفاظ کو موضوعِ بحث بنایا جاتا ہے۔

لفظ

انسان اپنے مُنہ سے جو کُچھ کہتا ہے اُس کی بنیادی اِکائی لفظ ہوتی ہے۔ اِسے انگریزی میں Word کہتے ہیں۔

لفظِ موضوع

جس لفظ/الفاظ کے مجموعے کے کچھ معنٰى ہوں، اسے لفظِ مَوضوع کہا جاتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں کوئی بهی پُر معنٰى لفظ/لفظوں کا مجموعہ، لفظِ مَوضوع ہوتا ہے۔ اِسے انگریزی میں (Meaningful word(s کہا جا سکتا ہے۔

اِس کی دو اقسام ہیں، کلمہ اور کلام۔ کلمے کی بحث حصۂ صَرف کے زمرے آتی ہے، جبکہ کلام کی بحث حصۂ نَحو کے زمرے میں آتی ہے۔

کلمہ

وه اکیلا لفظ جس کے کچھ معنٰى ہوں، کلمہ کہلاتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں، کوئی بهی اکیلا پُر معنٰى لفظ کلمہ ہوتا ہے؛ جیسے:

← «مسجد»

← «کیا»

← «کرنا»

ان مِثالوں میں تینوں بالا خط کشیده الفاظ کلمے ہیں۔ انگریزی میں اِسے Meaningful word کہا جا سکتا ہے۔

اسم

اسم وه کلمہ ہے، جو کسی شخص، جگہ، چیز یا کیفیت کا نام ہو؛ جیسے:

← «الله سب سے بڑا ہے۔»

← «وه میرا دوست تها۔»

← «شیر جنگل کا بادشاه ہوتا ہے۔»

اِن جُملوں میں بالا خط کشیده الفاظ (کلمے) اَسماء ہیں۔ اَنگریزی میں اِسے Nominal کہتے ہیں۔

معنوں کے لحاظ سے اسم کو دو اقسام میں تقسیم کِیا جاتا ہے:۔

۱۔ اِسمِ ذات

۲۔ اِسمِ صِفَت

فعل

فعل وه کلمہ ہے، جو کسی کام کا کرنا، ہونا ظاہر کرے؛ جیسے:

← «وه گهر آیا۔»

← «یہ باغ خوبصورت ہے۔»

← «اُس نے مجهے مارا۔»

ان اَمثِلَہ میں بالا خط کشیده کلمے اَفعال ہیں۔ اَنگریزی میں اِسے Verbal کہا جا سکتا ہے۔

معنوں کے اعتبار سے اَفعال کو مندرجہ ذیل اِقسام میں تقسیم کِیا جاتا ہے۔

  • فِعلِ لازِم
  • فِعلِ مُتَعَدّی
  • فِعلِ تام
  • فِعلِ ناقِص
  • تَمِیز/مُتَعَلِّقِ فِعل
حرف

حَرف وه کلمہ ہے، جو اکیلے کچھ معنٰى نہ دے، بلکہ اَسماء اور اَفعال کے ساتھ مِل کے اپنے پورے معنٰى ظاہر کرے، جیسے:

← «اُس نے کہا، ”ہم پہ خدا کے  بےشمار احسانات ہیں۔“»

← «حضرت عمرؓ کے زمانے میں شیر اور بکری ایک گهاٹ پانی پیتے تهے۔»

اِن مثالوں میں بالا خط کشیده الفاظ حروف ہیں۔ انگریزی میں حرف کو Particle کہتے ہیں۔

استعمال کے لحاظ حروف کو چار بڑے بڑے گروہوں میں تقسیم کِیا جاتا ہے:

اَوَّل: وه حروف، جو اَسماء اور اَفعال کے باہمی تعلّق کو ظاہر کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں:۔

دُوُّم: وه حروف، جو تأکید وتخصیص کا کام دیتے ہیں:۔

سِوُّم: وه حروف، جو دو اِسموں، دو فِعلوں یا دو جُملوں کو مِلاتے ہیں:۔

چِہارُم: وه حروف، جو جُملوں میں قائم مقام ہوتے ہیں:۔

لفظِ مہمل

جن لفظوں کے کچھ معنٰى نہ ہوں، وه الفاظ مُہمِل کہلاتے ہیں۔

حصۂ نَحو

نَحو، قواعد کا وه حصہ ہے جس میں علٰیحده علٰیحده الفاظ کے بجائے الفاظ کے مجموعوں، مُرَکَّب جُملوں یا عِبارتوں سے بحث کی جاتی ہے۔

کَلام/مُرَکَّب

کوئی بهی دو یا دو سے زیاده پُر معنٰى لفظوں کا مجموعہ، کَلام یا مُرَکَّب ہوتا ہے۔ اِسے انگریزی میں Phrase and Clause یا Group of meaningful words کہا جا سکتا ہے۔

فعل

وہ کلمہ جس سے کسی کام کا کرنا یا ہونا پایا جائے اور جس میں تینوں زمانوں ماضی، حال، مستقبل میں سے کوئی ایک زمانہ موجود ہو۔

ماضی

ماضی کی اصطلاح ان واقعات کی جانب اشارہ کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے جو واقع ہو چکے ہوں-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.