نوٹس / مشقی سوالات کا حل : اردو -3 پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور پاکستان 2015

اردو          جماعت   3          پنجاب ٹیکست بک بورڈ لاہور پاکستان 2015

 

سبق نمبر:۱ حمد                                                                                                   صفحہ:۲-۶

۱۔مختصر جواب دیں:

الف۔ہرچیز بنانےوالاکون ہے؟
جواب: ہرچیز بنانےوالا اللہ تعالٰی ہے۔
ب۔ اللہ تعالی سےکس کس کا تعلق ہے؟
جواب: اللہ تعالی سےسب کا تعلق ہے۔
ج۔ چھٹے شعر میں شاعر نے کیادعاکی ہے؟
جواب:اے اللہ   ہمیں سیدھی راہ دکھا اور نیک بنا۔
د۔اس “حمد” میں خدا کی بنائی ہوئی جن چیزوں کا ذکر آیاہے ان کی فہرست بنائیں؟
جواب:دنیا

پھل ، پھول

جنگل

پہاڑ

انسان

حیوان

ہ-حمد کس نظم کو کہتے ہیں؟
جواب: حمد:

ایسی نظم جس میں اللہ تعالیٰ کی تعریف اور ثناء بیان کی جائے۔

2-حمد کے مطابق درست جواب کی نشاندہی (√) سے کریں:

1- اللہ تعالیٰ کس کے ہیں؟

(الف) صرف نیک لوگوں کے (ب)صرف اچھے لوگوں کے(ج) صرف طالبعلموں کے(د)سب کے

2- بھٹکے ہوؤں کی کیسے مدد کی جاتی ہے؟

(الف)کھانا کھلاکر(ب)صحیح راہ دکھا کر (ج)پیسے دے کر(د)ڈانٹ کر

3-ہمیں اپنے کام کیسے سنوارنے چاہییں؟

(الف)کسی کی مددسے (ب) آہستہ آہستہ (ج) مل جل کر (د) اکیلے

4- شاعر اللہ تعالیٰ کے نام پر کیا وارنے کی دعا کررہا ہے؟

(الف)دولت(ب)وقت(ج)کھانا(د)جان

۳۔ درج ذیل الفاظ کے معنی لکھیں:

الفاظ معنی
ناتا

حیوان

محتاج

داتا

بھٹکے ہوئے

تعلق

جانور

ضرورت مند

دینے والا

بھولے ہوئے

۴۔ درج ذیل الفاظ کی جمع لکھیں:

الفاظ جمع
کتاب

رات

بات

رحمت

نعمت

کتابیں

راتیں

باتیں

رحمتیں

نعمتیں

5- حمد کے مطابق الفاظ کو ترتیب دے کر مصرعے بنائیں:

(کتاب پر)

6-مناسب لفظ چن کر مصرعے مکمل کریں:

(کتاب پر)

7۔ درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں:

الفاظ جملے
دنیا

جنگل

پہاڑ

پھول

محتاج

اللہ تعالی نے دنیا بنائی۔

شیر جنگل میں رہتاہے۔

اللہ تعالی نے پہاڑ بنائے۔

یہ سرخ پھول ہے۔

محتاجوں کی مدد کرو۔

8- درج ذیل شعر کو پانچ بار خوش خط لکھیں:

(کتاب پر)

9- درست اور غلط جملوں کی نشاندہی کریں: (کتاب پر)

10- ایک جیسی آواز والے الفاظ کو ہم آواز الفاظ کہتے ہیں۔ ہم آواز الفاظ چن کر خالی جگہ پر کریں:

(دکھا ئیں ، سجائی ، لگائے، واریں ، ناتا)

  الفاظ   ہم آواز الفاظ
جیسے داتا سے دکھا ئیں
الف بنائے سے سجائی
ب آئیں سے لگائے
ج سنواریں سے واریں
د بنائی سے ناتا

سبق نمبر:۲ نعت                                                                                                                                                       صفحہ:۸-۱۰

1۔مختصر جواب دیں:

الف۔ کس کی بات سب سےاعلی ہے؟
جواب:حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی بات سب سے اعلی ہے۔
ب۔ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کون سا پیغام لائے؟
جواب: نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم حق کا پیغام لائے۔
ج۔ حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے کس کی رہنمائی ؟
جواب: حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے سب کی رہنمائی۔
د۔”نعت” کس نظم کو کہتےہیں؟
جواب: “نعت” اس نظم کو کہتےہیں جس میں حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی تعریف ہو۔

– 2 مناسب لفظ چن کر مصرعے مکمل کریں:

(کتاب پر)

3۔درج ذیل الفاظ کو ان کے متضاد سے ملائیں:

الفاظ متضاد
اچھا

روشنی

مخلوق

زندگی

صبح

تاریکی

موت

باطل

برا

شام

خالق

جوابات: (اچھا- برا) (روشنی- تاریکی) (مخلوق- خالق) (زندگی- موت) (صبح- شام)

4۔درج ذیل الفاظ کے معنی لکھیں:

الفاظ معنی
اعلیٰ

حق

ذات

دین

بھلائی

برتر

سچ

ہستی

مذہب

بہتری

5-نعت کے مطابق درست جواب کی نشان دہی (√) سے کریں۔

(1- د     2-ج     3-ب     4- الف)

6۔ درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں:

الفاظ جملے
مخلوق

حق

نام

روشنی

بات

رہنمائی

ہم اللہ تعالی کی مخلوق ہیں۔

نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم حق کا پیغام لائے۔

میرا نام عدیل ہے۔

مجھے روشنی اچھی لگتی ہے۔

آپ کی بات سب سےا علی ہے۔

حضرت محمد صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے سب کی رہنمائی۔

-7 درج ذیل شعر کو پانچ بار خوش خط اپنی کاپی پر لکھیں:

(کتاب پر)

8-ایک جیسی آواز والے الفاظ کو ہم آواز الفاظ کہتے ہیں۔ ہم آواز الفاظ چن کر   خالی جگہ پر کریں۔

(اسلام ، بات ، کام ، قدم ، بھلائی)

الفاظ ہم آواز الفاظ
ذات بات
نام کام
پیغام اسلام
دم قدم
رہنمائی بھلائی

سبق نمبر:۳ قانون کا احترام     صفحہ:۱۵-۱۹

1۔مختصر جواب دیں:

الف۔ احمد اور خالد آپس میں کیوں لڑ رہےتھے؟
جواب: احمد اور خالد آپس میں کاپی کی وجہ سے لڑ رہےتھے۔
ب۔ مس ناہید کمرے میں داخل ہوئیں تو کیا ہوا؟
جواب: مس ناہید کمرے میں داخل ہوئیں تو سب بچے خاموش ہوگئے۔
ج۔ قاعدہ قانون سےکیامراد ہے؟
جواب: قاعدہ قانون سے مراد   اصول اور ضابطے ہیں۔
د۔اگر سب لوگ اپنی اپنی مرضی کرنے لگیں تو کیا ہو گا ؟
جواب: اگر سب لوگ اپنی اپنی مرضی کرنے لگیں توسب کی زندگی مشکل ہوجائے۔
ہ- زیبرا کراسنگ کیوں بنائے جاتی ہے؟
جواب: زیبرا کراسنگ   پیدل چلنے والوں کے لیے بنائی جاتی ہے تاکہ وہ آسانی سے سڑک عبور کرسکیں۔
و-قانون توڑنے والوں کو کون پکڑتا ہے؟
جواب: پولیس کا محکمہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑتا ہے اور عدالت ان کے جرم کے مطابق انھیں سزا سناتی ہے۔

2- مناسب لفظ کی مدد سے خالی جگہ پر کریں:

الف:خاموش ہو ۔ ب:سرخ۔ ج:احترام ۔ د:پیدل چلنے ۔ ہ:پیلی

۳۔ درج ذیل الفاظ کی جمع لکھیں:

الفاظ جمع
قاعدہ

فائدہ

جھگڑا

راستہ

حادثہ

کھمبا

قاعدے

فائدے

جھگڑے

راستے

حادثے

کھمبے

۴۔ درج ذیل الفاظ کے معنی لکھیں:

الفاظ معنی
حشر

شیوہ

اچانک

فرض

عبور کرنا

حال

طریقہ

فورا

ڈیوٹی

پار کرنا

۵۔ درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں:

الفاظ جملے
احترام

حادثہ

حفاظت

حکومت

قانون

اچانک

حشر

جان و مال

ماحول

ہم قانون کا احترام کرتےہیں۔

میں نے ایک حادثہ دیکھا۔

اپنے جان و مال   کی حفاظت کرو۔

حکومت قانون بناتی ہے۔

حکومت قانون بناتی ہے۔

اچانک روشنی ہوئی۔

آپ نے میری کاپی کاکیاحشر کردیا۔

اپنے جان و مال   کی حفاظت کرو۔

ماحول کو صاف رکھو۔

6درج ذیل الفاظ کو ان کے متضاد سے ملائیں:

الفاظ متضاد
داخل

خاموشی

بہتر

خاص

فائدہ

رات

مشکل

عام

نقصان

خارج

شور

بدتر

آسان

دن

جواب: (داخل- خارج) ،(خاموشی- شور)،( بہتر- بدتر)،   (خاص- عام) ،(فائدہ- نقصان) ، (رات- دن) ،( مشکل- آسان)

7- درست اور غلط کی نشان دہی کریں:

(د)(غ)(غ)(غ)

8 -سبق “قانون کا احترام” کے مطابق درست جواب کی نشاندہی (√)سے کریں۔

(1-ماحول ) (2-زیبرا کراسنگ )(3-سبز)(4- اصول)(5- جلدی سے)(6-قانون کا )(7-کاپی اور کتاب)(8-لوگوں کی )(9-حادثے ہوں گے)

9- درج ذیل جملوں کو غور سے پڑھیں: (کتاب پر)

10- سبق قانون کا احترام کو غور سے پڑھیں اور بتائیں کہ سبق میں: (کتاب پر)

سبق نمبر:۴ رحمت عالم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم صفحہ:۲۳-۲۷

۱۔مختصر جواب دیں:

الف۔ مشرکین مکہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کیسا سلوک تھے؟
جواب: مشرکین مکہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بہت برا         سلوک تھے
ب۔ آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے کفار مکہ کےلیے کیوں بددعا نہ کی؟
جواب: کیونکہ آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم رحمت بن کر آئے۔
ج۔ غزوہ احد میں آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کےساتھ کیاحادثہ پیش آیا؟
جواب: غزوہ احد میں آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کےدندان مبارک شہید ہوئے۔
د۔آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے یتیموں کی پرورش کرنے والے کےبارے میں کیافرمایا؟
جواب: آپ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے یتیموں کی پرورش کرنے والے کےبارے میں شہادت کی انگلی اور درمیان انگلی جوڑ کر   فرمایا:

“یتیم کی پرورش کرنے والا   قیامت کےدن میرے ساتھ اس طرح ہوگا”

ہ- حضور ﷺ بچوں کے ساتھ کیسا سلوک فرماتے تھے؟
جواب: حضور ﷺ بچوں کے ساتھ بہت شفقت فرماتے تھے۔ آپ ﷺ بچوں کو سلام کرتے اور نئی چیز پہلے انھیں دیتے۔

2مناسب الفاظ کی مدد سے خالی جگہ پر کریں:

(الف:عزت ) (ب:قدموں ) (ج:سہارا ) (د:مخالفت ) (ہ: لہولہان )

3- درج ذیل الفاظ کو ان کے مترادف سے ملائیں۔ ایک مثال دی گئی ہے۔

الفاظ مترادف
نمونہ

درس

شفقت

آگاہ کرنا

سلوک

سبق

محبت

مثال

رویہ

بتانا

جواب:

(نمونہ- مثال)

(درس- سبق )

(شفقت- محبت )

(آگاہ کرنا- بتانا)

(سلوک- رویہ)

4۔ درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں:

الفاظ جملے
قیامت

مجلس

تبلیغ

شدید

لہولہان

قیامت   کے دن سب سے پہلے نماز کاسوال ہوگا۔

ہم نے ذکر کی مجلس منعقد کی۔

دین کی تبلیغ کریں۔

شدید برف باری ہورہی ہے۔

حادثہ میں آدمی لہولہان ہوگیا۔

5۔ درج ذیل الفاظ کے واحد لکھیں:

جمع واحد
لڑائیاں

عورتیں

انگلیاں

نمونے

دعائیں

لڑائی

عورت

انگلی

نمونہ

دعا

6- درج ذیل الفاظ کو ان کے متضاد سے ملائیں۔ ایک مثال دی گئی ہے۔

الفاظ متضاد
اچھا

عزت

دشمن

شدید

زندہ

دنیا

تازہ

دعا

ذلت

دوست

برا

مردہ

باسی

بددعا

ہلکا

آخرت

جواب:

(اچھا برا )

(عزت- ذلت)

(دشمن- دوست)

(شدید- ہلکا)

(زندہ- مردہ)

(دنیا- آخرت)

(تازہ- باسی)

(دعا- بددعا)

7- سبق رحمت عالم ﷺ کے مطابق درست جواب کی نشان دہی () سے کریں:

جواب:

(اچھا برا )

(عزت- ذلت)

(دشمن- دوست)

(1- شفقت)

(2- کئی کئی سال)

(3- چھوٹی باتوں پر)

(4- تمام جہانوں کے لیے)

(5- مکہ سے مدینہ)

(6- غزوہ احد میں)

8-اس سبق میں تین شہروں کا ذکر ہوا ہے۔ آپ ان کے نام تلاش کرکے لکھیں: (کتاب پر)

9-اس سبق میں تین احادیث کا ذکر آیا ہے۔ آپ انھیں تلاش کرکے اپنی کاپی میں لکھیں:

10- طائف میں تبلیغ کا واقعہ اپنے الفاظ میں لکھیں: (کتاب پر)

11- درج ذیل جملے کو پانچ بار اپنی کاپی پر خوشخط لکھیں: (کتاب پر)

12- درست اور غلط جملوں کی نشاندہی کریں:

(الف-غلط)(ب-درست)(ج-غلط)(د-درست)

13-کالم الف میں زمانہ حال کے جملے دیے گئے ہیں۔ آپ “ہے” کی جگہ “تھا” یا “تھی” لگا کر زمانہ ماضی میں تبدیل کریں:

کالم الف کالم ب
چائے گرم ہے۔

دودھ میٹھا ہے۔

موسم خوشگوار ہے۔

دال لذیذ ہے۔

بجلی بند ہے۔

طاہر جوان ہے۔

ثمینہ ناراض ہے۔

چائے گرم تھی۔

دودھ میٹھا تھا۔

موسم خوشگوار تھا۔

دال لذیذ تھی۔

بجلی بند تھی۔

طاہر جوان تھا۔

ثمینہ ناراض تھی۔

سبق نمبر:۵ چھوٹا سالڑکا   صفحہ:۲۹-۳۳

۱۔مختصر جواب دیں:

الف۔ چھوٹا سالڑکا جوکام کرےگا، ان میں سےکوئی ایک کام بتائیں؟
جواب:علم کی روشنی گھر گھر پھیلاؤں گا۔
ب۔ علم کی روشنی پھیلاکر چھوٹا سا لڑکاکیا بن جائے گا؟
جواب: علم کی روشنی پھیلاکر چھوٹا سا لڑکا   سرسید     بن جائے گا
ج۔ علامہ اقبال نے شہباز کس کو کہاہے؟
جواب: علامہ اقبال نے   چھوٹے سے لڑکے کو شہباز کہاہے۔
د۔آپ علم حاصل کرکے کیاکرناچاہتے ہیں؟
جواب: میں علم حاصل کرکے قوم کی خد مت کرناچاہتے ہیں

2- اس نظم میں لفظ چار طرف استعمال ہوا ہے۔ آپ چاروں اطراف کے نام اپنی کاپی میں لکھیں۔(کتاب پر)

3- اس نظم میں دو عظیم لوگوں کا ذکر آیا ہے ۔ آپ ان کے پورے نام لکھیں؟

جواب:

1-سر سید احمد خان

2-علامہ ڈاکٹر محمد اقبال

۴۔ درج ذیل الفاظ کے معنی لکھیں:

الفاظ معنی
بےکار

ہم جولی

پرچم

لڑاکا

بے فائدہ

دوست

جھنڈا

لڑنے والا

5-نظم کے مطابق الفاظ کو ترتیب دے کر مصرعے بنائیں:

الف:بڑے بڑے کام کرو ں گا الف: کام کرو ں گا بڑے بڑے
ب: ہم جولی بکھرے ہوئے جو ہیں ب: جو بکھرے ہوئے ہیں ہم جولی
ج :جو روشنیاں یہ علم کی ہیں ج : یہ علم کی ہیں جو   روشنیاں
د: لڑے اب جو لڑے رہتے ہیں د: جو رہتے ہیں اب لڑے لڑے
ہ:اپنے گھر میں پڑے پڑے کیوں ہ: کیوں اپنے گھر میں پڑے پڑے

6۔ درج ذیل الفاظ کی جمع لکھیں:

واحد جمع
پرندہ

سطر

کرسی

چھوٹا

عمر

پرندے

سطریں

کرسیاں

چھوٹے

عمریں

۸۔ درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں:

الفاظ جملے
شہباز

عمر

تعلیم

لڑاکا

ہم جولی

علامہ اقبال نے   چھوٹے سے لڑکے کو شہباز کہاہے۔

آپ کی عمر کتنی ہے؟

آپ کی تعلیم کتنی ہے؟

یہ لڑاکا جہاز ہے۔

علی میرا ہم جولی ہے۔

9- نظم چھوٹا سا لڑکا کے مطابق درست جواب کی نشان دہی ()سے کریں:

(1- بڑے بڑے)

(2- نیک بنائے گا)

(3- سر سید احمد خان)

(4- علامہ اقبال کا)

10- دیے گئے کے سامنے ان کے ہم آواز چن کر لکھیں۔

(جاؤں ، نام ، لڑے لڑے ، ایک)

جیسے بڑے بڑے لڑے لڑے
الف نیک ایک
ب پھیلاؤں جاؤں
ج پیغام نام

11- درج ذیل شعر کو اپنی کاپی میں تین مرتبہ خوشخط لکھیں: (کتاب پر)

12- نظم چھوٹا سا لڑکا کو غور سے پڑھیں او ر بتائیں کہ اس میں: (کتاب پر)

13- درج ذیل الفاظ کو ان کے متضاد (الٹ) سے ملائیں۔ ایک مثال دی گئی ہے۔

الفاظ متضاد (الٹ)
چھوٹا

روشنی

باہر

بڑے

بکھرے

نیک

اندھیرا

چھوٹے

بڑا

بد

اکٹھے

اندر

جوابات:

چھوٹا- بڑا

روشنی- اندھیرا

باہر- اندر

بڑے- چھوٹے

بکھرے- اکٹھے

نیک- بد

14- درج ذیل جملوں کو غور سے پڑھیں: (کتاب پر)

سبق نمبر:6 پاکستان کے صوبے          صفحہ:36-40

1۔مختصر جواب دیں:

الف۔ پاکستان کے کتنے صوبےہیں؟
جواب: پاکستان کے چار صوبےہیں
ب۔ خیبر پختون خوا کازیادہ ترعلاقہ کیساہے؟
جواب: خیبر پختون خوا کازیادہ ترعلاقہ پہاڑی       ہے
ج۔ پنجاب کاکیامطلب ہے؟
جواب: پنجاب کامطلب ہے

پانچ دریاؤں کی سرزمین

د۔”باب الاسلام” کس صوبے کو کہاجاتاہے؟
جواب: “باب الاسلام”   صوبہ         سندھ                 کو کہاجاتاہے
ہ- زیارت کا صحت افزا شہر کس صوبے میں ہے؟
جواب: زیارت کا صحت افزا شہر پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہے۔

2- مناسب لفظ کی مدد سے خالی جگہ پر کریں:

الف:کراچی
ب: لاہور
ج :فیصل
د: بلوچستان
ہ:شاہ عبدالطیف

3۔ درج ذیل الفاظ کے معنی لکھیں:

الفاظ معنی
جفاکش

سیاح

قدیم

شہ رگ

ایندھن

محنتی

سیر کرنےوالا

پرانا

خون کی سب سےبڑی نالی

جلانے کی چیزیں

۴۔ درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں:

الفاظ جملے
تجارت

جدید

مزار

صوبہ

بندرگاہ

تجارت بہت اچھا پیشہ ہے۔

یہ جدید کتاب ہے۔

ہم قائداعظم کے مزار پر گئے۔

میرے صوبے کانام بلوچستان ہے۔

کراچی بہت بڑی بندرگاہ ہے

۵۔ درج ذیل الفاظ کی جمع لکھیں:

واحد جمع
صوبہ

قبیلہ

علاقہ

فیکٹری

صوبے

قبیلے

علاقے

فیکٹریاں

۶۔ درج ذیل الفاظ کی واحد لکھیں:
جمع واحد
مساجد

جنگلات

عمارات

شعراء

علاقے

پہاڑیاں

مسجد

جنگل

عمارت

شاعر

علاقہ

پہاڑی

7- خالی جگہ پر کریں:

جیسے پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد
الف صوبہ پنجاب کا صدر مقام لاہور
ب صوبہ سندھ کا صدر مقام کراچی
ج صوبہ بلوچستان کا صدر مقام کوئٹہ
د صوبہ خیبر پختونخوا کا صدر مقام پشاور

8-درج ذیل الفاظ کو ان کے متضاد (الٹ)سے ملائیں:

الفاظ متضاد
جدید

بہادر

بلند

مشہور

خاص

پست

قدیم

بزدل

عام

گمنام

جوابات:

جدید- قدیم

بہادر- بزدل

بلند- پست

مشہور- گمنام

خاص عام

9- درستاور غلط جملوں کی نشان دہی کریں:

(الف- غلط     ب-درست     ج-غلط     د- درست ہ- درست)

10- درست جواب کی نشان دہی (√) سے کریں۔

(1- د     2-د     3-د     4- ج 5- ب 6- ج)

11- درج ذیل جملے کو اپنی کاپی پر پانچ مرتبہ خوش خط لکھیں:

12- کالم الف میں دیے گئے ماضی کے جملوں کو مستقبل میں تبدیل کرکے کالم ب میں لکھیں:

کالم( الف) کالم( ب)
بچہ دوڑا۔ بچہ دوڑے گا۔
اسلم سویا۔ اسلم سوئے گا۔
سلمیٰ روئی۔ سلمیٰ روئےگی۔
لڑکا ہنسا۔ لڑکا ہنسے گا۔
بچہ جاگا۔ بچہ جائے گا۔
لڑکی بیٹھی۔ لڑکی بیٹھے گی۔
دوست آیا۔ دوست آئے گا۔
پاکستان جیتا۔ پاکستان جیتے گا۔
پرندہ اڑا۔ پرندہ اڑے گا۔
چڑیا بولی۔ چڑیا بولے گی۔
ہارن بجا۔ ہارن بجے گا۔

سبق نمبر:7 پیارا دیس ہمارا    صفحہ:44-47

1۔مختصر جواب دیں:

الف۔ شاعر نےاپنےدیس کے گوشےگوشے اور ذرے ذرے کوکیاقرار دیا ہے؟
جواب: شاعر نےاپنےدیس کے گوشےگوشے اور ذرے ذرے کوچمن قرار دیا ہے
ب۔ پیارے دیس کی ہر چیز کی شان کیسی ہے؟
جواب: پیارے دیس کی ہر چیز کی شان نرالی           ہے
ج۔ شاعر نےاپنی دولت کس کو کہا ہے؟
جواب: شاعر نےاپنی دولت   آزادی                                       کو کہا ہے
د۔آپ اپنے دیس کی آزادی اورخوش حالی کےلیے کیاکرناچاہتےہیں؟
جواب: ہم اپنے دیس کی آزادی اورخوش حالی کےلیے   محنت     کرناچاہتےہیں

۲۔ درج ذیل الفاظ کی جمع لکھیں:

الفاظ جمع
چیز

گوشہ

ذرہ

ستارا

خوشی

چیزیں

گوشے

ذرے

ستارے

خوشیاں

-3مناسب الفاظ چن کر مصرعے مکمل کریں:

الف

ب

ج

د

ہ

دولت

ستارا

عزت

خوشی

لہرائے

4۔ درج ذیل الفاظ کےمعنی لکھیں:

الفاظ معنی
دیس

نرالی

گوشہ

طاقت

پرچم

وطن

انوکھی

کونہ

قوت

جھنڈا

۵۔ درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں:

الفاظ جملے
دولت

عزت

طاقت

آزادی

چمن

شاعر نےاپنی دولت   آزادی   کو کہا ہے۔

بڑوں کی عزت کرو۔

علم میں بڑی طاقت ہے۔

شاعر نےاپنی دولت   آزادی                                       کو کہا ہے۔

شاعر نےاپنےدیس کے گوشےگوشے کوچمن قرار دیا ہے۔

6- دیے گئے الفاظ کو ان کے متضاد (الٹ)سے ملائیں: (کتاب   پر)

7- نظم” پیارا دیس ہمارا “کے مطابق درست جواب کی نشان دہی (√) کریں:

(1- ج       2 –الف       3 –د       4- ب   5- د   )

8- نظم کے مطابق الفاظ کو ترتیب دے کر مصرعے بنائیں: (کتاب   پر)

9- ہم آواز الفاظ چن کر خالی جگہ پر کریں:

(آزاد ،ستارا، آن)

الفاظ ہم آواز الفاظ
شان

ہمارا

آباد

آن

ستارا

آزاد

10- درج ذیل شعر کو پانچ مرتبہ خوشخط لکھیں: (کتاب پر)

11- کالم الف میں زمانہ حال کے جملے دیے گئے ہیں۔ دی گئی مثال کے مطابق آپ ان کو زمانہ ماضی میں تبدیل کرکے لکھیں:

کالم الف کالم ب
صحن صاف ہے۔

عمران کھڑا ہے۔

سعید لیٹا ہے۔

فوزیہ لمبی ہے۔

چھت اونچی ہے۔

لڑکی خوب صورت ہے۔

لڑکا بہادر ہے۔

ہوا چل رہی ہے۔

صحن صاف تھا۔

عمران کھڑا تھا۔

سعید لیٹا تھا۔

فوزیہ لمبی تھی۔

چھت اونچی تھی۔

لڑکی خوب صورت تھی۔

لڑکا بہادر تھا۔

ہوا چل رہی تھی-

سبق نمبر8حضرت خدیجہ الکبری رضی اللہ تعالی عنہا صفحہ:۵۰-۵۴

۱۔مختصر جواب دیں:

الف۔ کاروبار کےلیے حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کوکیسے آدمی کی ضرورت تھی ؟
جواب: کاروبار کےلیے حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کو   ایمان دار             آدمی کی ضرورت تھی۔
ب۔ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سےشادی کے وقت حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کی عمر کتنی تھی؟
جواب: حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم سےشادی کے وقت حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کی عمر چالیس سال تھی؟
ج۔ مشکلات میں حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا نے حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی کیسے مدد کی۔
جواب: مشکلات میں حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا نے حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی   مکمل مدد کی۔
د۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کے متعلق حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کیافرمایا تھے؟
جواب: حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا کے متعلق حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم فرمایا تھے۔

” جب دوسرے لوگ میری بات ماننے کو تیار نہ تھے اس وقت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا نے میرے سچا ہونے کی تصدیق کی اور اسلام قبول کیا۔ جب میرا کوئی مددگار نہ تھا اس وقت انھوں نے میرا ساتھ دیا۔”

ہ- حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا نے کتنی عمر میں وفات پائی؟
جواب: حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالی عنہا نے   پینسٹھ (65)عمر میں وفات پائی۔

2- درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں:

الفاظ جملے
تصدیق

دیانت داری

تبلیغ

درخواست

وحی

میں تصدیق کرتا ہوں کہ آپ ایک سچے انسان ہیں۔

ہمیشہ دیانت داری سے کام کریں۔

تبلیغ دین ہماری ذمہ داری ہے۔

درخواست برائے رخصت   ضروری لکھیں۔

وحی کا سلسلہ   آخری نبی ﷺ کے ساتھ ختم ہوگیا۔

3- سبق “حضرت خدیجہ   الکبریٰ رضی اللہ عنھا” کے مطابق درست جواب کی نشاندہی (√)سے کریں۔

(1-ب)(2-الف)(3-ب)(4-د)(5-ج)(6-ج)(7-)

4- درج ذیل الفاظ کے معنی لکھیں:

الفاظ معنی
انتقال

شہرت

منافع

سعادت

موت/تبدیلی

مشہوری

فائدہ

خوش قسمتی

5- درج ذیل الفاظ کے وا حدلکھیں:

جمع واحد
ممالک

منصوبے

حالات

پیغامات

تکالیف

ملک

منصوبہ

حالت

پیغام

تکلیف

6- درج ذیل الفاظ کے جمع لکھیں:

واحد جمع
خاتون

فرشتہ

حصہ

واقعہ

خواتین

فرشتے

حصے

واقعات

7۔ درج ذیل مذکر الفاظ کی مونث لکھیں:

مذکر مونث
والد

شوہر

دادا

نانا

چچا

تایا

صاحب

والدہ

عورت

دادی

نانی

چچی

تایی

صاحبہ

8- دیے گئے الفاظ کو ان کے متضاد (الٹ) سے ملائیں۔ ایک مثال دی گئی ہے۔

الفاظ متضاد (الٹ)
نفع

درخواست

منظور

دیانت داری

انتقال

پریشانی

حکم

نقصان

پیدائش

نامنظور

بدیانت

اطمینان

جوابات:

نفع- نقصان

درخواست- حکم

منظور- نامنظور

دیانت دار- بدیانت

انتقال- پیدائش

پریشانی– اطمینان

9- درج ذیل کا مطلب بیان کریں۔

اپنے ہاتھ میں لینا کسی کا م کو اپنے اختیار میں لینا۔
شہرت پھیلنا مشہور ہونا

10- مناسب لفظ کی مدد سے خالی جگہ پر کریں:

الف-مالدار

ب- مکے

ج-چچا

د-غار حرا

ہ-حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا

11- درست اور غلط جملوں کی نشان دہی کریں:

الف-غلط

ب- درست

ج-درست

د-درست

ہ-درست

12- آپ کا بیٹا بڑا لائق ،عقلمند اور بہادر ہے۔ (کتاب   پر)

سبق نمبر:9 آفتاب              صفحہ:۵۶-59

1۔مختصر جواب دیں:

الف۔ سورج کب اور کس طرف سے طلوع ہوتاہے؟
جواب: سورج صبح کے وقت مشرق سے طلوع ہوتاہے۔
ب۔ چاند کاچہرہ کیسےزرد پڑجاتاہے؟
جواب: چاند کاچہرہ   سورج کی وجہ سے زرد ہوتاہے۔
ج۔ سورج کےطلوع ہونے سےکیسی بہارآتی ہے؟
جواب: سورج کےطلوع ہونے سے دنیا کاکاروبار چل پڑتاہے۔
د۔دوپہر کےوقت سورج کیساہوتاہے ؟
جواب: دوپہر کےوقت سورج     چاندی کی ڈھال معلوم ہوتاہے۔
ہ-سورج کو زمانے کا بادشاہ کیوں کہا گیا ہے؟
جواب: سورج کو زمانے کا بادشاہ اس لیے کہا گیا ہے کہ جس طرح   ایک بادشاہ ہوتا ہے اور باقی اس کی رعایا ہوتی ہے اسی طرح ساری دنیا میں سورج   ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔

2 – دیے گئے الفاظ کو ان کے متضاد (الٹ) سے ملائیں۔ ایک مثال دی گئی ہے۔

الفاظ متضاد (الٹ)
طلوع

زمیں

شور

شام

بہار

دنیا

سچ

مشرق

خاموشی

صبح

غروب

آسماں

آخرت

مغرب

خزاں

جھوٹ

جوابات:

طلوع- غروب

زمیں- آسماں

شور- خاموشی

شام- صبح

بہار- خزاں

دنیا- آخرت

سچ- جھوٹ

مشرق- مغرب

3- درج ذیل الفاظ کے معنی لکھیں:

الفاظ معنی
آفتاب

سنسان

تھال

ڈھال

سورج

ویران

بڑی پلیٹ

جنگ میں استعمال ہونے والا ہتھیار/ تلوار سے بچاؤ کا ہتھیار

4۔ درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں:

الفاظ جملے
مشرق

سنسان

جلوہ گاہ

کاروبار

چہچہانا

سورج مشرق سے نکلتاہے۔

وہ جگہ بڑی سنسان ہے۔

پوری دنیا سورج کی جلوہ گاہ بنی ہوئی ہوتی ہے۔

سورج کےطلوع ہونے سے دنیا کاکاروبار چل پڑتاہے۔

پرندے چہچہاتے ہیں۔

5- مناسب لفظ کی مدد سے خالی جگہ پر کریں: (کتاب   پر)

6-درج ذیل الفاظ کی جمع لکھیں:

الفاظ جمع
باغ

زمانہ

پرندہ

جلوہ

بہار

باغات

زمانے

پرندے

جلوے

بہاریں

7۔ہم آواز الفاظ چن کر خالی جگہ پر کریں:

(شان ،خزاں، آسمان، تھال، کاروبار)

الفاظ ہم آواز الفاظ
جہان

ڈھال

بان

بہا ر

جہان

آسمان

تھال

شان

کاروبار

خزاں

8-نظم آفتاب غور سے پڑھیں اور بتائیں کہ اس میں: (کتاب   پر)

9-نظم کے مطابق درج ذیل الفاظ کو ترتیب دے کر مصرعے بنائیں: (کتاب   پر)

10- نظم “آفتاب” کے مطابق درست جواب کی نشاندہی (√)سے کریں۔

1-د ،   2-الف ،   3-د ،     4 -ب

11-درج ذیل شعر کو پانچ مرتبہ اپنی کاپی میں خوش خط لکھیں: (کتاب   پر)

12-مندرجہ ذیل جملوں میں مناسب جگہ پر سکتے (،) کی علامت لگائیں:

الف:اسلام آباد لاہور اور ملتان میں بارش ہوئی۔ الف:اسلام آباد، لاہور اور ملتان میں بارش ہوئی۔
ب:وسیم ریاضی انگلش اور اردو کے مضامین میں فیل ہوگیا ہے۔ ب:وسیم ریاضی ،انگلش اور اردو کے مضامین میں فیل ہوگیا ہے۔
ج:ہما حنا اور صبا بہنیں ہیں۔ ج:ہما ،حنا اور صبا بہنیں ہیں۔
د:یاسرنے چاول گھی اور چینی خریدی۔ د:یاسرنے چاول، گھی اور چینی خریدی۔
ہ:حنیف محمد جاوید میاں داد اور عمران خان پاکستان کے عظیم کھلاڑی تھے۔ ہ:حنیف محمد، جاوید میاں داد اور عمران خان پاکستان کے عظیم کھلاڑی تھے۔

سبق نمبر:10 حکیم سعید                                             صفحہ61-65

1۔مختصر جواب دیں:

الف۔ حکیم سعید کب پیدا   ہوئے؟
جواب: حکیم سعید     ۲۰ جنوری ۱۹۲۰ء   کو         پیداہوئے۔
ب۔ آپ کی پرورش کس نےکی؟
جواب: آپ کی پرورش   والدہ اور بڑے   بھائی   نے کی۔
ج۔ “ہمدرد دواخانہ” آپ نے کب اور کہاں قائم کیا؟
جواب: آپ نے       “ہمدرد دواخانہ”     کراچی میں قائم کیا۔
د۔ “ہمدرد دواخانہ” کی کتنی شاخیں کام کر رہی ہیں؟
جواب: “ہمدرد دواخانہ” کی   سینکڑوں     شاخیں کام کر رہی ہیں۔
ہ-آپ نے کون کون سے ادارے قائم کیے؟
جواب:

آپ نے مندرجہ ذیل   ادارے قائم کیے:

1- ہمدرد یونیورسٹی

2- بیت الحکمۃ (لائبریری)

3-تعلیمی ادارے

4- رفاہی ادارے

2- مناسب لفظ کی مدد سے خالی جگہ پر کریں:

الف- دہلی

ب-بچوں

ج-عبدالمجید

د-1948ء

ہ-سفرنامے

3- سبق “حکیم سعید” کے مطابق درست جواب کی نشاندہی (√)سے کریں۔

1-حکیموں کا خاندان

2- صوبہ سندھ کے

3-ہمدرد نونہال

4-سچی

5-مدینہ الحکمت

4-درج ذیل الفاظ کے معانی لکھیں:

الفاظ معانی
وطن

لگن

سبق آموز

دلچسپ

لازوال

ملک

شوق

سبق دینے والی

مذیدار

ہمیشہ رہنے والا

5-درج ذیل الفاظ کی جمع بنائیں:

الفاظ جمع
ادارہ

رسالہ

مہینا

سفرنامہ

ارادہ

ادارے

رسالے

مہینے

سفرنامے

ارادے

6- درست اور غلط کی نشان دہی کریں:

الف: درست

ب:غلط

ج:غلط

د:درست

۷۔ درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں:

الفاظ جملے
حکمت

عظیم

پرورش

ضائع

دلچسپ

یہ علم و حکمت کا شہر ہے۔

قائدا عظم ایک عظیم رہنما تھے۔

آپ کی پرورش   والدہ اور بڑے   بھائی   نے کی

وقت ضائع نہ کرو۔

یہ سبق دلچسپ ہے۔

8۔ درج ذیل الفاظ کو ان کے متضاد سے ملایں:

الفاظ متضاد
پیدائش

ہمدرد

انسان

ماہر

سچی

مشہور

جوانی

ابتدائی

داخل

حیوان

جھوٹی

اناڑی

بڑھاپا

موت

ظالم

خارج

گمنام

آخری

9- یہ جملہ توجہ سے پڑھیں: (کتاب   پر)

10- اس جملے کو اپنی کاپی میں پانچ مرتبہ خوش خط لکھیں: (کتاب   پر)

11-یہ جملے غور سے پڑھیں: (کتاب   پر)

سبق نمبر:11 آلودگی                                              صفحہ:68-71

۱۔مختصر جواب دیں:

الف۔ آلودگی کسے کہتے ہیں؟
جواب: انسانی صحت کو نقصان دینے والی چیزیں   جب صاف چیزوں میں مل جایں تو اس کو آلودگی کہتےہیں۔
ب۔ انسان ماحول کو کیسے آلودہ کرتاہے؟
جواب: انسان     نقصان دینے والی چیزوں کو پانی، زمین یا ہوا میں چھوڑ کر ماحول کو آلودہ کرتاہے۔
ج۔ پانی کیسے آلودہ ہوتاہے؟
جواب:کارخانوں کاگندہ پانی جب ندی نالوں یا دریاؤں میں چھوڑا جاتا ہے تو اس طرح پانی آلودہ ہوتا ہے۔
د۔ درختوں کےکیافائدے ہیں؟
جواب:

۱۔درخت ہوا کو صاف رکھتے ہیں۔

۲۔درخت ماحول کو خوش گوار بناتے ہیں۔

ہ-ہم اپنے ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے کیا کرسکتے ہیں؟
جواب: ہم اپنے ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے :

1- ایندھن کا استعمال   کم کریں۔

2-توانائی کے متبادل ذرائع تلاش کریں۔

3- ری سائکلنگ استعمال کریں۔

2-درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں:

الفاظ جملے
آلودگی

پریشانی

گردو غبار

زہریلا

فصلیں

آلودگی ماحول کے لیے خطرناک ہے۔

آپ کو آج کیا پریشانی ہے؟

فضا میں گرد غبار پھیلا ہوا ہے۔

یہ پانی زہریلاہے۔

پنجاب میں فصلیں بہت ہوتی ہیں۔

۳۔ درج ذیل الفاظ کی جمع لکھیں:

الفاظ جمع
فائدہ

چیز

فصل

ندی

بس

بیماری

نعمت

فیکڑی

سانس

فائدے

چیزیں

فصلیں

ندیاں

بسیں

بیماریاں

نعمتیں

فیکڑیاں

سانسیں

4- ان الفاظ کے معنی لکھیں:

الفاظ معنی
صحیح

آلودہ

گرد

اشیا

باعث

درست

گندہ

دھول

چیزیں

وجہ

5- درج ذیل الفاظ کو ان کے متضاد (الٹ) سے ملائیں۔ ایک مثال دی گئی ہے۔

الفاظ متضاد (الٹ)
پوچھا

گندہ

اصل

زندہ

نقصان دہ

نقل

بتایا

فائدہ مند

صاف

مردہ

6- درست اور غلط کی نشان دہی کریں:

الف:غلط

ب:درست

ج:غلط

د:غلط

7-سبق آلودگی کے مطابق درست جواب کی نشاندہی سے (√)کریں:

1-ج

2-ب

3-د

4-ج

5-ب

8-کالم (الف) میں دیے گئے الفاظ کو کالم (ب) کے متعلقہ الفاظ سے ملائیں:

کالم (الف) کالم (ب)
کلاس

آلودہ

گرد

سیراب

شور

کھیت

طلبہ

اونچی آواز

گندہ

غبار

حل:

کلاس- طلبہ

آلودہ- گندہ

گرد- غبار

سیراب- کھیت

شور- اونچی آواز

9- مناسب لفظ کی مدد سے خالی جگہ پر کریں:

الف-ہوا

ب-آلودہ

ج-زندہ

د-نعمت

ہ-کارخانے

10-سبق آلودگی کو غور سے پڑھیں اور بتائیں کہ: (کتاب پر)

11-درج ذیل الفاظ کو پانچ بار خوش خط لکھیں: (کتاب پر)

12-درج ذیل میں سے کون سے جملوں کے آخر میں سوالیہ کی علامت (؟) لگنی چاہیے : (کتاب پر)س

سبق نمبر12 بہادر کسان                                                                                        صفحہ:73-77

۱۔مختصر جواب دیں:

الف۔کسان کس وقت کھیتوں کا رخ کرتاہے ؟
جواب: کسان صبح سویرے     کھیتوں کا رخ کرتاہے۔
ب۔ کسان کھیتوں میں جاکرکیاکام کرتاہے؟
جواب: کسان   کھیتوں میں جاکرہل چلاتا ہے
ج۔ کسان ہمارےلیےکون سی فصلیں اور ترکاریاں اگاتاہے؟
جواب: کسان ہمارےلیے مندرجہ ذیل فصلیں اور ترکاریاں اگاتاہے:

۱۔چاول

۲۔گندم

۳۔گنا

۴۔کدو

۵۔ آلو   وغیرہ

د۔ دنیا کی جنت کس کے پاس ہے؟
جواب: دنیا کی جنت کسان کے پاس ہے
ہ-دوپہر کے وقت سب جانور کہاں چھپ جاتے ہیں؟
جواب: دوپہر کے وقت سب جانور درختوں اور سایہ دار جگہوں میں چھپ جاتے ہیں۔
و- آج کل کھیتی باڑی کیسے ہوتی ہے؟ چند زرعی آلات کے نام لکھیں جو آج کل استعمال ہوتے ہیں؟
جواب: آج کل کھیتی باڑی مشینوں سے ہوتی ہے۔

زرعی آلات کے نام جو آج کل استعمال ہوتے ہیں:

1- ٹریکٹر

2- تھریشر

3-کمباینڈ ہارویسٹر

4- ریپر

2-لفظوں کو ترتیب دے کر مصرعے مکمل کریں: (کتاب پر)

3-اس نظم کے دوسرے بند میں محاورہ دل بڑھانا استعمال ہوا ہے۔ اس کا مطلب کیا ہے؟

ہمت بڑھانا/ حوصلہ دینا

4۔ دیے گئے الفاظ میں سے ہم آواز الفاظ سامنے دیے گئے خانوں میں لکھیں:

(چلاتا، چلا، کسان، راس، جانور)

الفاظ ہم آواز الفاظ
اٹھا

دھیان

دباتا

دوپہر

پاس

چلا

کسان

چلاتا

جانور

راس

۵۔ درج ذیل الفاظ کے معنی لکھیں:

الفاظ معنی
پنڈا

ماندگی

فقط

ترکاریاں

باس

جسم

کمزوری

صرف

سبزیاں

خوشبو

6- نظم بہادر کسان کو غور سے پڑھیں اور بتائیں کہ: (کتاب پر)

7-نظم بہادر کسان کے مطابق درست جواب کی نشاندہی (√)سےکریں۔

1۔شان

2۔محنتی

3۔راس

4۔سائے

5-دل

8-درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں:

الفاظ جملے
زمانہ

دھیان

دوپہر

پسینہ

فقط

زمانے کو برا مت کہو۔

اپنی پڑھائی پر دھیان دیں۔

دوپہر کے وقت سارے پرندے سائے میں چھپ جاتے ہیں۔

دوپہر کے وقت ہم پسینے میں شرابور ہو جاتے ہیں۔

ہمیں فقط باتیں نہیں کام پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

9-مناسب لفظ چن کر مصرعے مکمل کریں۔ (کتاب پر)

10-درج ذیل الفاظ کے واحد لکھیں:

الفاظ واحد
زمانے

گھنٹے

سبزیاں

ترکاریاں

چہرے

نشانے

زمانہ

گھنٹہ

سبزی

ترکاری

چہرہ

نشانہ

11-درست اور غلط جملوں کی نشاندہی کریں:

الف:غلط

ب:درست

ج:غلط

د:درست

ہ:درست

12-درج ذیل الفاظ کے متضاد (الٹ) لکھیں:

الفاظ متضاد (الٹ)
اندھیرا

محنتی

سایہ

تر

دنیا

جنت

اجالا

کاہل

دھوپ

خشک

آخرت

دوزخ

13-یہ جملے غور سے پڑھیں: (کتاب پر)

سبق نمبر:13 جشن میلاد النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم صفحہ: 80-81

۱۔مختصر جواب دیں:

الف۔ ۱۲ ربیع الاول کوہم کیوں جشن مناتے ہیں ؟
جواب: ۱۲ ربیع الاول کوہم حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم پیدائش کی خوشی میں جشن مناتے ہیں۔
ب۔ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی آمد سےپہلے لوگ کس کی پوجا کرتےتھے؟
جواب: حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی آمد سےپہلے لوگ بتوں کی پوجا کرتےتھے۔
ج۔ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو کس کی عبادت کرنے کاحکم دیا؟
جواب: حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو ایک خدا کی عبادت کرنے کاحکم دیا۔
د۔ ہم ۱۲ ربیع الاول کیسے مناتے ہیں؟
جواب: ہم ۱۲ ربیع الاول انتہائی احترام سے   مناتے ہیں۔
ہ-12 / ربیع الاول ہمیں کیا درس دیتا ہے؟
جواب: 12 / ربیع الاول ہمیں کیا درس دیتا ہےکہ:

1- ہم حضور ﷺ کی سیرت   کے مطابق زندگی گزاریں۔

2-نیکی کو پھیلائیں اور بدی سے منع کریں۔

۲۔ درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں:

الفاظ جملے
عجیب

عبادت

ہدایت

مقدس

سیرت

یہ واقعہ بہت عجیب ہے۔

اللہ کی عبادت کرو۔

اے اللہ ہمیں ہدایت دے۔

مدینہ مقدس شہر ہے۔

ہمیں رسول اللہ ﷺ کی سیرت پر عمل کرنا چاہیے۔

3-مناسب لفظ کی مدد سے خالی جگہ پر کریں:

الف:عجیب

ب:کانفرنسیں

ج:سبیلیں

د:زندگی

ہ:تعلیمات

4-درج   ذیل الفاظ کے متضاد لکھیں:

الفاظ متضاد
آگ

خاص

خوشی

برائی

کامیابی

پانی

عام

غمی

نیکی

ناکامی

5-درج ذیل الفاظ کے معنی لکھیں:

الفاظ معنی
پوجا کرنا

دمکنا

عہد کرنا

فرض

عبادت کرنا

چمکنا

وعدہ کرنا

واجب / لازم

6-درج ذیل الفاظ کی جمع لکھیں:

الفاظ جمع
برکت

عبادت

ہدایت

واقعہ

موضوع

تعلیم

برکات

عبادات

ہدایات

واقعات

موضوعات

تعلیمات

7-کالم( الف) میں دیے گئے سوالیہ جملوں کو کالم (ب) میں اقراری جملوں میں تبدیل کرکے لکھیں:

کالم( الف) کالم (ب)
کیا یہ تمھاری گاڑی ہے؟

کیا بادل چھائے ہیں؟

کیا آسمان صاف ہے؟

کیا تم یہ دودھ پیتےہو؟

کیا دکان بند ہے؟

کیا یہ تمھاری گاڑی ہے؟

کیا گیارہ بج گئے ہیں؟

کیا شام ہوگئی ہے؟

یہ تمھاری گاڑی ہے-

بادل چھائے ہیں-

آسمان صاف ہے-

تم یہ دودھ پیتےہو-

دکان بند ہے-

یہ تمھاری گاڑی ہے-

گیارہ بج گئے ہیں-

شام ہوگئی ہے-

سبق نمبر:14 اقوال زریں صفحہ84-87

۱۔مختصر جواب دیں:

الف۔ حضرت لقمان علیہ السلام کون تھے؟
جواب: حضرت لقمان علیہ السلام ایک بہت بڑے حکیم اور دانا تھے
ب۔ دسترخوان پرکس کی حفاظت کرنی چاہیے؟
جواب: دسترخوان پرپیٹ کی حفاظت کرنی چاہیے۔
ج۔ زیادہ سننے اور کم بولنے سے کیا فائدہ ہوتاہے؟
جواب: زیادہ سننے اور کم بولنے سے انسان عقل مند بن جاتاہے۔
د۔ اپناراز دوست کو کیوں نہیں بتانا چاہیے؟
جواب: اپناراز دوست کو نہیں بتانا چاہیےکیونکہ ہوسکتا ہے تمھار دوست کبھی تمھارا دشمن بن جائے۔
ہ-ستارے اندھیرے میں چمکتے ہیں سے کیا مراد ہے؟
جواب: ستارے اندھیرے میں چمکتے ہیں سے مراد   ہے کہ مصیبتوں اور پریشانیوں میں اگر انسان ہمت اور جوانمردی دکھائے اس کی مثال ستاروں کی سی ہے جو اندھیرے میں چمکتے ہیں۔

2- نظم” اقوال زریں ” کے مطابق درست جواب کی نشاندہی (√)سےکریں۔

1۔ حکیم

2۔قرآن میں

3۔جاہل

4۔بادشاہ

5-دل کو

6-بخل نہ کرو

7-زبان کی

3- کالم (الف) میں دیے گئے الفاظ کو کالم (ب) میں دیے گئے الفاظ سے ملائیں:

کالم (الف) کالم (ب)
دانا

مفلس

پوشیدہ

ہمدرد

مستحق

بخل

چھپا ہوا

حق دار

غریب

عقل مند

کنجوسی

خیر خواہ

حل:

دانا- عقل مند

مفلس- غریب

پوشیدہ- چھپا ہوا

ہمدرد- خیر خواہ

مستحق- حق دار

بخل-کنجوسی

4- درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں:

الفاظ جملے
ذکر

عبادت

دستر خوان

بدگمانی

وقت

ہمیشہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کریں۔

ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں۔

دسترخوان پر پیٹ کی حفاظت کریں۔

بدگمانی سے ہمیشہ بچیں۔

ہمیشہ وقت کی پابندی   کریں۔

5- درست اور غلط جملوں کی نشاندہی کریں:

الف:غلط

ب:درست

ج:غلط

د:غلط

ہ:درست

 

6- درج ذیل الفاظ کے واحد لکھیں:

الفاظ واحد
اقوال

مصائب

مشکلات

علماء

مجالس

ستارے

قول

مصیبت

مشکل

عالم

مجلس

ستارا

7- درج   ذیل الفاظ کے متضاد (الٹ)لکھیں: ایک مثال دی گئی ہے۔

الفاظ متضاد
داخل

چند

خشک

بےوقوف

اضافہ

جاہل

زیادہ

خارج

عالم

تر

عقل مند

کمی

جوابات:

داخل- خارج

چند- زیادہ

خشک- تر

بےوقوف- عقل مند

اضافہ- کمی

جاہل– عالم

8- مناسب لفظ کی مدد سے خالی جگہ پر کریں:

الف:علماء

ب:بادشاہ

ج:دوستی

د:بدگمانی

ہ:قیمت

9- درج ذیل قول کو پانچ بار اپنی کاپی میں خوش خط لکھیں: (کتاب پر)

10-یہ جملے غور سے پڑھیں: (کتاب پر)

سبق نمبر:۱۵قائداعظم رحمہ اللہ صفحہ:۸۹-۹۲

۱۔مختصر جواب دیں:

الف۔ کس کے خیال سے ہمارا دل شادماں ہے؟
جواب: قائداعظم کے خیال سے ہمارا دل شادماں ہے۔
ب۔ قائداعظم کی ہمتوں نے ہمیں کیا دیا؟
جواب: قائداعظم کی ہمتوں نے ہمیں آزادی دی۔
د۔بھٹکنے والوں کےساتھ قائداعظم نے کیا کیا؟
جواب: بھٹکنے والوں کو قائداعظم نے راستہ دکھایا۔
ہ۔ہمارا کارواں کس کی وجہ سے رواں دواں ہے؟
جواب: ہمارا کارواں قائداعظم کی وجہ سے رواں دواں ہے۔

2-نظم میں سے ہم آواز الفاظ چن کر خالی جگہ پر کریں۔

  الفاظ ہم آواز الفاظ
جیسے شادماں جواں
الف آزاد دل شاد
ب گلستاں پاسباں
ج جگایا بتایا
د قوت عزت
ہ اٹھائیں جائیں

3- مناسب لفظ چن کر مصرعے مکمل کریں: (کتاب پر)

4- نظم” قائد اعظم ” کے مطابق درست جواب کی نشاندہی (√)سےکریں۔

1۔شادماں

2۔آزاد

3۔جگایا

4۔کارواں

5-یاد تیری

5- نظم ” قائد اعظم ” کو غور سے پڑھیں اور بتائیں کہ: (کتاب پر)

6-درج ذیل الفاظ کے معنی لکھیں:

الفاظ معنی
قوت

آبرو

شادماں

پاسباں

بھٹکنا

طاقت

عزت

خوش

حفاظت

راستہ بھولنا

7۔ درج ذیل الفاظ کی جمع لکھیں:

الفاظ جمع
اینٹ

خیال

استاد

خوشی

رستہ

اینٹیں

خیالات

اساتذہ

خوشیاں

رستے

8-درج   ذیل الفاظ کو ان متضاد (الٹ)سے ملائیں: ایک مثال دی گئی ہے۔

الفاظ متضاد
تازہ

جواں

آزاد

عزت

طاقت ور

غلام

کمزور

باسی

بوڑھا

ذلت

جوابات:

تازہ- باسی

جواں- بوڑھا

آزاد- غلام

عزت- ذلت

طاقت ور- کمزور

9-کالم (الف) میں دیے گئے سوالیہ جملوں کو انکاری جملوں میں تبدیل کرکے کالم (ب) میں لکھیں:

کالم (الف) کالم (ب)
کیا آپ کے پاس پنسل ہےَ

کیا گائے دودھ دیتی ہے؟

کیا تم پریشان ہو؟

کیا فرحت لکھتی ہے؟

کیا نسیم سیر کرتی ہے؟

آپ کے پاس پنسل ہے۔

گائے دودھ دیتی ہے۔

تم پریشان ہو۔

فرحت لکھتی ہے۔

نسیم سیر کرتی ہے۔

10- درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں:

الفاظ جملے
گلستان

عزت

کارواں

شادماں

رہنما

ہمارا وطن ہمارا گلستان ہے۔

بڑوں کی عزت کرو۔

ہمارا کارواں اپنی منز ل کی طرف بڑھ رہا ہے۔

تیر ے خیال سے ہے دل شادماں ہمارا

قائد اعظم ہمارے   رہنما ہیں۔

11- اس مصرعے کو توجہ سے پڑھیں: (کتاب پر)

12-درج ذیل شعر کو پانچ مرتبہ اپنی کاپی پر خوشخط لکھیں: (کتاب پر)

سبق نمبر:۱۶ پاکستان کے ہمسایہ ممالک صفحہ:۹۵-۹۶

۱۔مختصر جواب دیں:

الف۔ پاکستان کے شمال میں کون ملک ہے؟
جواب: پاکستان کے شمال میں عوامی جمہوریہ چین ہے۔
ج۔ افغانستان کے دارالحکومت کا کیا نام ہے؟
جواب: افغانستان کے دارالحکومت کا نام کابل ہے۔
د۔افغانستان کی کون سی چیزیں ساری دینا میں مشہور ہیں؟
جواب: افغانستان کے خشک میوہ جات ساری دینا میں مشہور ہیں۔
ہ۔اصفہان کے بارے میں کیا کہاجاتاہے؟
جواب: اصفہان کے بارے میں کیا کہاجاتاہے:

“اصفہان نصف جہان”

2- کالم (الف) کے الفاظ کو کالم (ب) میں دیے گئے الفاظ سے ملائیں:

کالم (الف) کالم (ب)
ایران

افغانستان

چین

پاکستان

بھارت

کابل

اسلام آباد

تہران

نیو دہلی

بیجنگ

حل:

ایران- تہران

افغانستان- کابل

چین- بیجنگ

پاکستان- اسلام آباد

بھارت- نیو دہلی

3-درج ذیل الفاظ کے آخر پر “ی” لگا کر الفاظ بنائیں:

پاکستان

تاریخ

کابل

تجارت

ایران

بھارت

مشرق

پاکستانی

تاریخی

کابلی

تجارتی

ایرانی

بھارتی

مشرقی

۴۔ درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں:

الفاظ جملے
ہمسایہ

سمندر

شاہراہ

دیوار

طویل

چین ہمارا اچھا ہمسایہ ہے۔

ہمارے جنوب میں سمندر ہے۔

شاہراہ ریشم چین جاتی ہے۔

دیوار چین بہت طویل ہے۔

دیوار چین بہت طویل ہے۔

5- درج ذیل الفاظ کے آخر پر “ی” ہٹا کر الفاظ بنائیں:

قدرتی

عوامی

زمینی

قریبی

فوجی

حفاظتی

قدرت

عوام

زمین

قریب

فوج

حفاظت

6۔ درج ذیل الفاظ کے معنی لکھیں:

الفاظ معنی
عالم

میوہ جات

نصف

شاہراہ

طویل

دنیا

خشک پھل

آدھا

بڑی سڑک

لمبی

7- درج ذیل واحد الفاظ کی جمع لکھیں:

واحد جمع
استاد

ملک

باغ

علاقہ

شاعر

ترجمہ

اساتذہ

ممالک

باغات

علاقہ جات

شعراء

تراجم

8- درج   ذیل الفاظ کو ان متضاد (الٹ)سے ملائیں: ایک مثال دی گئی ہے۔

الفاظ متضاد
داخل

مشرق

مشہور

جدید

طویل

پہاڑی

گمنام

قدیم

مغرب

خارج

میدانی

مختصر

جوابات:

داخل- خارج

مشرق- مغرب

مشہور- گمنام

جدید- قدیم

طویل- مختصر

پہاڑی- میدانی

9- مناسب لفظ کی مدد سے خالی جگہ پر کریں:

الف: پہاڑی

ب:بھارت

ج:ایران

د:نیو دہلی

10- سبق پاکستان کے ہمسایہ ممالک غور سے پڑھیں اور بتائیں کہ: (کتاب پر)

11- سبق پاکستان کے ہمسایہ ممالک کے مطابق درست جواب کی نشاندہی () سے کریں:

1۔برصغیر

2۔چین

3۔فارسی

4۔مشرق

12- درست اور جملوں کی نشان دہی (√)سےکریں۔

الف: غلط

ب:درست

ج:غلط

د:درست

ہ:غلط

13- کالم (الف) میں دیے گئے اقراری جملوں کو انکاری جملوں میں تبدیل کرکے کالم (ب) میں لکھیں:

کالم (الف) کالم (ب)
بارش ہورہی ہے۔

اجمل سچا ہے۔

تم کل کراچی جاؤ گے۔

حسیب کو آم پسند ہیں۔

سائرہ تمھاری بہن ہے۔

بارش نہیں ہورہی ہے۔

اجمل سچا نہیں ہے۔

تم کل کراچی نہیں جاؤ گے۔

حسیب کو آم پسند نہیں ہیں۔

سائرہ تمھاری بہن نہیں ہے۔

سبق نمبر:۱۷ وعدے کی پابندی صفحہ:۱۰۰-۱۰۱

۱۔مختصر جواب دیں:

الف۔ مومن کی نشانیوں میں سے ایک نشانی کیا ہے؟
جواب: مومن کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ ہے کہ جب وہ کسی سے وعدہ کرتا ہے تو اس کو پورا کرتا ہے۔
ب۔ مسلمانوں اور کافروں   میں کس مقام پر صلح نامے کامعاہدہ لکھاگیا؟
جواب: مسلمانوں اور کافروں میں حدیبیہ کے مقام پر صلح نامے کامعاہدہ لکھاگیا۔
د۔کافروں نے ابوجندل رضی اللہ تعالی عنہ کو ان کے مسلمان ہونے پر ماراپیٹا تھا ؟
جواب: کافروں نے ابوجندل رضی اللہ تعالی عنہ کو کیوں ماراپیٹا تھا ؟
و۔ وعدے کو پورا کرنا آپ کو کیسا لگتاہے؟
جواب: وعدے کو پورا کرنا مجھے بہت اچھا لگتاہے۔

2- درج ذیل الفاظ کے معنی لکھیں:

الفاظ معنی
افسردہ

معاہدہ

صلح نامہ

پاس داری

بیڑیاں

منافق

اعتماد

غمگین

وعدہ / عہد

سمجھوتا/مصالحت

لحاظ / خیال

پیروں میں باندھنے والی زنجیریں

ریا کار

اعتبار/ ساکھ/ بھروسا

3- درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں:

الفاظ جملے
نشانی

معاہدہ

صلح نامہ

پاس داری

بیڑیاں

منافق

اعتماد

صفا و مروہ اللہ کی نشانیاں ہیں۔

ہمیں اپنے معاہدوں کا پاس رکھنا چاہیے۔

ہمیں اپنے صلح نامہ کے معاہدوں کا پاس رکھنا چاہیے۔

ہمیں اپنے صلح نامہ کے معاہدوں کی پاس داری کرنی چاہیے۔

قید کے پاؤں میں بیڑیاں پہنائی گئیں۔

منافق کافر سے بھی برا ہوتا ہے۔

ہمیں اپنے قائد پر اعتماد ہے۔

4- درج ذیل الفاظ کی جمع لکھیں:

الفاظ جمع
نشانی

مقام

شرط

تکلیف

صحابی

کافر

مطالبہ

نشانیاں

مقامات

شرطیں

تکالیف

صحابہ

کفار

مطالبات

5- درج   ذیل الفاظ کو ان متضاد (الٹ)سے ملائیں:

الفاظ متضاد
مسلمان

اندھیرا

امانت

خلاف ورزی

کٹھن

تکلیف

پاس داری

خیانت

اجالا

کافر

راحت

آسان

حل:

مسلمان- کافر

اندھیرا- اجالا

امانت- خیانت

خلاف ورزی-

کٹھن- پاس داری

تکلیف- راحت

6- یہ جملے غور سے پڑھیں: (کتاب پر)

سبق نمبر:۱۸ محنت صفحہ:۱۰۴-۱۰۵

۱۔مختصر جواب دیں:

الف۔ بخت کو کیسےغلام بنایاجاسکتا ہے؟
جواب: بخت کو محنت سےغلام بنایاجاسکتا ہے۔
ب۔ دل کامدعا حاصل کرنے کے لیےہمیں کیا کرناچاہیے؟
جواب: دل کامدعا حاصل کرنے کے لیےہمیں محنت کرنی چاہیے۔
ج۔ بلبل کے آشیاں میں کی چیز لگی ہوئی ہے؟
جواب: بلبل کے آشیاں میں محنت لگی ہوئی ہے
د۔اگر کام سخت ہو تو ہمیں کیا کرناچاہیے؟
جواب: اگر کام سخت ہو تو ہمیں حوصلہ نہیں ہارنا چاہیے۔
ہ-محنت کرنے سے دولت کس طرح   حاسل کی جاسکتی ہے؟
جواب: اگر کوئی شخص   محنت کرتا ہے تو   اس کا رزق بڑھ جاتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی محنت کبھی ضائع نہیں کرتا اس محنت کرنے سے دولت حاصل ہوتی ہے۔

۲۔ درج ذیل الفاظ کے معنی لکھیں:

الفاظ معنی
بخت

مدعا

آشیاں

اپاہج

کاہل

بےدل

نصیب

مقصد

گھونسلہ

معذور

کاہل

حوصلہ ہارنا

3-نظم میں سے ہم آواز الفاظ چن کر لکھیں:

الفاظ ہم آواز الفاظ
شام نام
جہاں مکاں
دولت قسمت
غافل کاہل

۴۔ درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں:

الفاظ جملے
محنت

گلستان

قسمت

دولت

بلبل

ہمیشہ محنت کرو۔

یہ گلستان بہت خوب صورت ہے۔

علی کی قسمت بہت اچھی ہے۔

علم بہت بڑی دولت ہے۔

بلبل گانا گاتی ہے۔

5- درج   ذیل الفاظ کو ان متضاد (الٹ)سے ملائیں:

الفاظ متضاد
صبح

جینا

ممکن

عزت

چست

شام

مرنا

ناممکن

ذلت

سست

6- مناسب لفظ کی مدد سے مصرعے مکمل کریں: (کتاب پر)

7- اس نظم میں ایک محاورہ “بے دل ہونا” استعمال ہوا ہے۔ اس کا کیا مطلب ہے؟

بے دل ہونا– بےزار ہوجانا۔ کسی کام سے جی کا بھرجانا

8- کالم (الف) میں دیے گئے جملوں میں میں کی جگہ ہم لگا کر کالم (ب) میں لکھیں: ایک مثال دی گئی ہے:

کالم (الف) کالم (ب)
میں نے خط لکھا۔

میں نے کھانا کھایا۔

میں نے کتاب پڑھی۔

میں نے سیر کی۔

میں نے نماز پڑھی۔

میں نے خواب دیکھا۔

ہم نے خط لکھا۔

ہم نے کھانا کھایا۔

ہم نے کتاب پڑھی۔

ہم نے سیر کی۔

ہم نے نماز پڑھی۔

ہم نے خواب دیکھا۔

9- سبق پاکستان کے ہمسایہ ممالک غور سے پڑھیں اور بتائیں کہ: (کتاب پر)

10- درج ذیل شعر کو پانچ مرتبہ اپنی کاپی پر خوشخط لکھیں: (کتاب پر)

سبق نمبر:۱۹ گلی ڈنڈا صفحہ:۱۰۸-۱۰۹

۱۔مختصر جواب دیں:

الف۔ گلی ڈنڈا دوسرے کھیلوں سے کس طرح مختلف ہے؟
جواب: گلی ڈنڈا دوسرے کھیلوں سے مختلف ہے کیونکہ اس کے لیے کسی خاص میدان یا سامان کی ضرورت نہیں ہوتی۔
ب۔ گلی ڈنڈے میں کم سے کم کتنے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں؟
جواب: گلی ڈنڈے میں کم سے کم دو کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔
د۔گلی جس نالی میں رکھ کر اچھالی جاتی ہے اسے کیا کہتےہیں؟
جواب: گلی جس نالی میں رکھ کر اچھالی جاتی ہے اسے “شن یا کھتی “کہتےہیں۔
ہ۔ٹل کتنی بار لگایا جاتاہے؟
جواب: ٹل تین بار لگایا جاتاہے۔

2- مندرج ذیل الفاظ کے معنی لکھیں:

الفاظ معنی
چاق چوبند

اچھالنا

مفید

مخصوص

نوکیلا

تندرست ، توانا ، صحت مند

پھینکنا

فائدہ مند

خاص

نوک دار

3- درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں:

الفاظ جملے
چاق چوبند

ذوق و شوق

روایتی

مخالف

فضا

سکول وردی میں بچے بہت چاق و چوبند لگتے ہیں۔

ہماری جماعت میں بچے بہت   ذوق وشوق سے پڑھتے ہیں۔

پڑھانے کے روایتی طریقے زیادہ مفید نہیں ۔

اپنے مخالف کے دلائل اطمینان سے سنیں

آ ج فضا میں گرد نہیں ہے۔

4- درج ذیل الفاظ کی واحد لکھیں:

جمع واحد
طریقے

لکڑیاں

بیماریاں

علاقے

حصے

ٹیمیں

ڈنڈے

طریقہ

لکڑی

بیماری

علاقہ

حصہ

ٹیم

ڈنڈا

5- اس سبق میں” گلی ڈنڈے” کے علاوہ کون سے تین کھیلوں کا ذکر ہوا ہے؟

کرکٹ-ہاکی-فٹ بال

6- اس سبق میں جن کھیلوں کا ذکر آیا ہےان کے علاوہ مزید تین کھیلوں کے نام لکھیں:

والی بال- گولف- ٹینس

7-“ٹاس کرنا “سے کیا مراد ہے؟

“ٹاس کرنا “: ایک سکہ لے کر ہوا میں اچھالا جاتا ہے دونوں ٹیموں میں سے اس ٹیم کی باری پہلے آتی جس کے نام کی سائیڈ اوپرآتی ہے۔

8- درج   ذیل الفاظ کو ان متضاد (الٹ)سے ملائیں:

الفاظ متضاد
صحت

مفید

پرانے

خاص

دور

خریدنا

ختم

بیماری

نقصان دہ

نئے

عام

نذدیک

بیچنا

شرو ع

9- نظم” گلی ڈنڈا ” کے مطابق درست جواب کی نشاندہی (√)سےکریں۔

1۔مفید

2۔دو

3۔کرکٹ

4۔تین

5- نئے

10- درست اور جملوں کی نشان دہی (√)سےکریں۔

الف:درست

ب: درست

ج:غلط

د:غلط

ہ:غلط

11- مناسب لفظ کی مدد سے خالی جگہ پر کریں:

الف: چوق و چوبند

ب:کسی بھی کھلی جگہ

ج:نہیں

12- کالم (الف) میں دیے گئے جملوں میں تم اور میں کی جگہ آپ لگا کر کالم (ب) میں لکھیں:ایک مثال دی گئی ہے۔

کالم (الف) کالم (ب)
تم نے خط لکھا۔

میں نے کھانا کھایا۔

تم نے کتاب پڑھی۔

میں نے سیر کی۔

تم نے نماز پڑھی۔

میں نے خواب دیکھا۔

آپ نے خط لکھا۔

آپ نے کھانا کھایا۔

آپ نے کتاب پڑھی۔

آپ نے سیر کی۔

آپ نے نماز پڑھی۔

آپ نے خواب دیکھا۔

سبق نمبر:۲۰ چچا کے نام خط صفحہ:۱۱۳-۱۱۴

۱۔مختصر جواب دیں:

الف۔ یہ خط کس شہر سے لکھاگیا ہے؟
جواب: یہ خط چکوال شہر سے لکھاگیا ہے
ب۔ مزمل سالانہ امتحان میں کون سے نمبرپرآیا؟
جواب: مزمل سالانہ امتحان میں پہلے نمبرپرآیا
ج۔ اباجان نے گرمیوں کی چھٹیوں میں کہاں کی سیر کرانے کاوعدہ کیا؟
جواب: اباجان نے گرمیوں کی چھٹیوں میں لاہورکی سیر کرانے کاوعدہ کیا۔
د۔مزمل نے خط کس کو لکھا؟
جواب: مزمل نے اپنے چچا جان کوخط کو لکھا۔
ہ۔خط کے علاوہ پیغام رسانی کے اور کون سے ذریعے ہیں؟
جواب: خط کے علاوہ پیغام رسانی کے اور ذریعے:

1- ٹیلی فون

2-فیکس

3- تار

4- ٹیلی گراف

۲۔ درج ذیل الفاظ کے معنی لکھیں:

الفاظ معنی
السلام علیکم

ننھی

بھتیجا

مقبرہ

انعام

وعدہ

تم پر سلامتی ہو۔

چھوٹی بچی۔

بھائی کا بیٹا۔

قبر۔

کسی کےکام سے خوش ہو کر دی جانے والی چیز۔

3۔اپنے ابا جان کے نام ایک خط لکھیں،جس میں انھیں امتحان میں اپنی شاندار کامیابی کی اطلاع دیں۔

درج ذیل الفاظ کی جمع لکھیں:

الفاظ جمع
خط

انعام

امتحان

مزار

مسجد

باغ

خطوط

انعامات

امتحانات

مزارات

مسجدیں

باغات

درج   ذیل الفاظ کو ان متضاد (الٹ)سے ملائیں:

الفاظ متضاد
خوشی

گرمی

آمد

کامیابی

دن

غمی

سردی

رفت / جانا

ناکامی

رات

۶۔ درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں:

الفاظ جملے
خیریت

سیر

چڑیا گھر

انعام

وعدہ

ہم سب خیریت سے ہیں۔

چلو سیر کو چلیں۔

چلو چڑیا گھر کی سیر کو چلیں۔

مجھے انعام میں گھڑی ملی۔

ہمیشہ وعدہ پورا کریں۔

7۔ سبق” چچا کے نام خط ” کے مطابق درست جواب کی نشاندہی () سے کریں:

1۔ ہیڈ ماسٹر صاحب نے

2۔لاہور

3۔پہلے

4۔چچا کے گھر

5۔ چھے

کالم (الف) میں دیے گئے جملوں میں احترام کی خاطر “تم” کی جگہ “آپ” لگا کر کالم (ب) میں لکھیں:

کالم (الف) کالم (ب)
جمیلہ نے استانی سے کہا: میں نے تم سے سبق پڑھا۔

زاہد نے ابو سے کہا: آئیں! میں اور تم نماز پڑھیں۔

رخسانہ نے امی سے کہا: میں نے تم سے کھانا مانگا ہے۔

شاگرد نے استاد سے کہا: میں تم سے کہانی سنوں گا۔

بیٹی نے ماں سے کہا : تم نے مجھے کپڑے دیے۔

بیٹے نے باپ سے کہا: تم نے مجھے روپے دیے۔

جمیلہ نے استانی سے کہا: میں نے آپ سے سبق پڑھا۔

زاہد نے ابو سے کہا: آئیں! میں اور آپ نماز پڑھیں۔

رخسانہ نے امی سے کہا: میں نے آپ سے کھانا مانگا ہے۔

شاگرد نے استاد سے کہا: میں آپ سے کہانی سنوں گا۔

بیٹی نے ماں سے کہا : آپ نے مجھے کپڑے دیے۔

بیٹے نے باپ سے کہا: آپ نے مجھے روپے دیے۔

سبق نمبر:۲۱ سحر ہوگئی صفحہ:۱۱۷-۱۱۸

۱۔مختصر جواب دیں:

الف۔ صبح کامنظر کیسا ہوتا ہے؟
جواب: صبح کامنظر بہت سہانا ہوتا ہے اور ٹھنڈی اور تازہ ہوا چلتی ہے۔
ب۔ صبح کے وقت ہوا کیسی ہوتی ہے؟
جواب: صبح کے وقت ہوا تازہ اور ٹھنڈی ہوتی ہے۔
ج۔ فضائیں کیسے رنگت بدلتی ہیں؟
جواب: رات کا اندھیر ا جیسے جیسے ختم ہوتا جاتا ہے اور صبح کے ظہور سے ساتھ فضاء میں تبدیلی آتی جاتی ہے۔ اسی طرح فضاؤں میں بھی تبدیلی آتی ہے۔
د۔صبح سویرے کسان کیا کرتےہیں؟
جواب: صبح سویرے کسان اپنے مویشیوں کو لے کر اور اپنے کاندھے پر ہل اٹھا ئے اپنے کھیتوں کا رخ کرتےہیں۔
ہ۔ صبح سویرے   اٹھنا صحت کےلیے کیوں ضروری ہے؟
جواب: صبح سویرے   اٹھنا صحت کےلیے ضروری ہے کیونکہ صبح کی تازہ ہوا سے صحت پر بہت اچھے اثرات پڑتے ہیں۔
و۔آپ صبح اٹھ کر کیا کرتےہیں؟
جواب: میں صبح اٹھ کر   وضو کرکے نماز پڑھتے ہیں۔

۲۔ درج ذیل الفاظ کے معنی لکھیں:

الفاظ معنی
معطر

مسرت

مویشی

کسان

سحر

خوش بو والا

خوشی

جانور

کھیتی باڑی کرنے والے

صبح

۳۔ درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں:

الفاظ جملے
وادی

سبزہ

کرنیں

ترانہ

میری وادی بہت خوب صورت ہے۔

میری وادی میں بہت سبزہ ہے۔

میں سورج کی پہلی کرن سے پہلے اٹھتا ہوں۔

مجھے قومی ترانہ ز بانی آتا ہے۔

4- مناسب لفظ کی مدد سے خالی جگہ پر کریں:(کتاب پر )

5- درج   ذیل الفاظ کو ان متضاد (الٹ) لکھیں:

الفاظ متضاد
زمین

آگے

اٹھو

پھول

ٹھنڈی

خوش بو

آسمان

پیچھے

بیٹھو

کانٹے

گرم

بد بو

6- درج ذیل واحد کی جمع لکھیں:

واحد جمع
روشنی

ترانہ

منظر

وادی

کرن

ہوا

فضا

روشنیاں

ترانے

مناظر

وادیاں

کرنیں

ہوائیں

فضائیں

7- ہم آواز الفاظ چن کر خالی جگہ پر کریں:

 

  الفاظ ہم آواز الفاظ
جیسے سماں آسماں
الف رواں دواں
ب نکلنے مچلنے
ج جانے بڑھانے

8- مناسب لفظ چن کر مصرعے مکمل کریں: (کتاب پر)

سبق نمبر:۲۲مسجد کی تعظیم صفحہ:۱۲۲-۱۲۳

۱۔مختصر جواب دیں:

الف۔ مسلمان عبادت کے لیے کہاں جاتے ہیں ؟
جواب: مسلمان عبادت کے لیے مسجد جاتے ہیں۔
ب۔ دنیا کی پہلی مسجد کون سی ہے؟
جواب: دنیا کی پہلی مسجد مسجد الحرام ہے۔
ج۔ مسجد بنانے والے کےلیے حضورصلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے کیا ارشاد فرمایا؟
جواب: مسجد بنانے والے کےلیے حضورصلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

“جس شخص نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے مسجد تعمیر کی، اللہ تعالیٰ جنت میں اس کے لیے عالی شان محل بناد ے گا”

د۔مسجد میں داخل ہوتے وقت کون سی دعاپڑھنی چاہیے؟
جواب: مسجد میں داخل ہوتے وقت یہ دعاپڑھنی چاہیے:

“اللھم افتح لی ابواب رحمتک”

ہ۔ مسجد سے نکلتے وقت کون سی دعاپڑھنی چاہیے؟
جواب: مسجد سے نکلتے وقت یہ دعاپڑھنی چاہیے:

“اللھم انی ااسلک من فضلک”

و۔ جمعے کے خطبےکے دوران   ہمیں کیا کرناچاہیے؟
جواب: جمعے کے خطبےکے دوران ان باتوں کا خیال رکھنا چاہیے:

1- خاموشی سے بیٹھنا

2-باتیں نہ کرنا

3-نمازیوں کے آگے سے نہ گزرنا

4-مسجد میں پاؤں نہ پھیلانا

5- مسجد میں گندگی نہ پھیلانا

ز۔مسجد کے کوئی سےدوآداب بیان کریں؟
جواب:

1- شور نہ کرنا

2-گندگی نہ پھیلانا

2- مناسب لفظ کی مدد سے خالی جگہ پر کریں:

الف: گھر

ب:دایاں

ج:امیر غریب

د: بایاں

ہ:امام

3- درج   ذیل الفاظ کے متضاد (الٹ) لکھیں:

الفاظ متضاد
دنیا

بابرکت

ثواب

دایاں

شور

آخرت

بےبرکت

گناہ

بایاں

سکون

۴۔ درج ذیل الفاظ کے معنی لکھیں:

الفاظ معنی
گوشہ

عالی

تعظیم

منافی

کونہ

اونچا

عزت

الٹ

۵۔ درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں:

الفاظ جملے
تعظیم

تعمیر

دھکم پیل

احترام

ثواب

مسجد کی تعظیم ہم سب پر واجب ہے۔

مسجد کی تعمیر میں حصہ لینا چاہیے۔

مسجد میں دھکم پیل سے بچنا چاہیے۔

بڑوں کا احترام کریں۔

ہمیں ہمیشہ ثواب والے کام کرنے چاہیے۔

6- درج ذیل واحد الفاظ کی جمع لکھیں:

واحد جمع
عبادت

ادب

امیر

غریب

حرکت

حکم

عبادات

اداب

امراء

غرباء

حرکات

احکام

سبق نمبر:۲۳ گرمی صفحہ:۱۲۵-۱۲۶

۱۔مختصر جواب دیں:

الف۔گرمی کا موسم کس مہینے میں شروع ہوتا ہے؟
جواب: گرمی کا موسم مئی کے مہینے میں شروع ہوتا ہے
ب۔ “ہوا پیروں تلے پوشیدہ سایا” سے کیامراد ہے؟
جواب: “ہوا پیروں تلے پوشیدہ سایا” سے مراد دوپہر/   12 بجے کا وقت ہے۔
ج۔ گرمی کا موسم انسانوں ،چرند اور پرند پرکیااثرات ڈالتاہے؟
جواب: گرمی کا موسم انسانوں ،چرند وں اور پرندوں برابر اثرات ڈالتاہے۔سب گرمی سے بچنے کے لیے سائے کی تلاش کرتے ہیں
د۔ گرمیوں میں پسینا کیوں آتاہے؟
جواب: گرمیوں میں پسینہ اُس وقت زیادہ آتا ہے جب جسمانی حرارت 98.4 سے بڑھ جاتی ہے۔
ہ۔ گرمی سے بچنے کےلیے کیا کرناچاہیے؟
جواب:1- گرم موسم میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کم کرنا چاہیے،

2- دھوپ میں نکلتے وقت سرکوڈھانپ کر نکلیں

3- روزانہ ایک یا دو مرتبہ نہانا چاہیے۔

4- گرمی میں گہرے رنگ کے کپڑوں کا استعمال نہ کریں

2- مناسب لفظ کی مدد مصرعے مکمل کریں: (کتاب پر)

3- درج   ذیل الفاظ کےمتضاد (الٹ)لکھیں:

الفاظ متضاد
امیر

زمین

فرش

گرمی

دھوپ

آگ

پوشیدہ

غریب

آسمان

عرش

سردی

چھاؤں

پانی

ظاہر

4۔ درج ذیل الفاظ کے معنی لکھیں:

الفاظ معنی
تلے

پوشیدہ

کڑی

در

بیلی

نیچے

چھپا ہوا

سخت

دروازہ/ گھر

دوست

۵۔ درج ذیل الفاظ کو اپنے جملوں میں استعمال کریں:

الفاظ جملے
ایڑی

پوشیدہ

گھبرانا

پسینا

حویلی

بہا ایڑی سے چوٹی سے پسینا

ہر ناکامی میں کامیابی   کا راز پوشیدہ ہے۔

ہمیں مشکل وقت میں   نہیں گھبرانا چاہیے۔

بہا ایڑی سے چوٹی سے پسینا

یہ میرے اباکی حویلی ہے۔

۶۔ درج ذیل الفاظ کی جمع لکھیں:

الفاظ جمع
گرمی

مہینا

ایڑی

مچھلی

دیوار

گرمیاں

مہینے

ایڑیاں

مچھلیاں

دیواریں

7- ہم آواز الفاظ چن کر لکھیں:

(پھرتے، آسماں، سایا، پسینا، بیلی ، کڑی)

  الفاظ ہم آواز الفاظ
جیسے مہینا پسینا
  آیا سایا
  گرتے پھرتے
  حویلی بیلی
  مکاں آسماں
  پڑی کڑی

8- درج ذیل شعر کو پانچ مرتبہ اپنی کاپی پر خوشخط لکھیں: (کتاب پر)

9- نظم “گرمی”غور سے پڑھیں اور بتائیں کہ: (کتاب پر)

 

سبق نمبر:24 لاھور کے مشہور مقامات

سبق نمبر25 اچھے کام

—————–اختتام————————–

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.