مضمون : میرا پسندیدہ مشغلہ / باغبانی

مضمون : میرا پسندیدہ مشغلہ /  باغبانی

            باغبانی ایک قدیم اور اچھا مشغلہ ہے اور لوگ اسے سالوں سے اپنائے ہوئے ہیں۔ پھول، پودے اور درخت انسان کے لئے خاص اہمیت رکھتے ہیں، طبعیت کی خوشگواری میں پودوں اور پھولوں کا اہم کردار ہوتا ہے۔ لوگ باغات کی خوبصورتی کے لئے پھول اور پودے جبکہ پھل کے لئے درخت لگایا کرتے ہیں۔ لوگ عموماً اپنے گھر کے باغ اور سبزے میں پھولوں اور درختوں کو لگاتے ہیں۔

           دنیا بھر میں پھولوں کی نشوونما کے ذریعے فائدے مند کاروبار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان میں پھولوں کی باغبانی کا رواج تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ چند مزید مہنگے پھولوں میں سیفرون، کیننا، چیری بلوس  اور ڈینڈ روبیم شامل ہیں۔

روزمرہ استعمال کی سبزیاں مثلاً ٹماٹر،آلو،پیاز،گوبھی،دھنیا،پودینہ اگا ئی جاسکتی ہیں۔ میں نے گھر کی چھت پر ایک چھوٹا سا باغ بنایا ہوا ہے۔ جس کی رکھوالی میں اور میرا چھوٹا بھائی کرتے ہیں۔میرے ابو مارکیٹ سے ہمارےلیے مختلف قسم کے بیج لے کر آتےہیں ۔اس طرح گھریلو کاشت کاری بہت کم خرچ میں قیمتی سبزی میسّر آتی ہے۔اور کئی دوسرے بھی  فوائد آتے ہیں۔ ہم اپنے محلے والوں کو بھی سبزی دیتے ہیں۔

چھٹیوں میں جب ہمارے گھر  ہمارے کزنز ہمیں ملنے آتے ہیں تو وہ بھی اس باغ کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.