نادان بکری /بکری اور لومڑی/ جلدی کام خرابی کا / نادانی کی سزا ملتی ہے ۔ برائے جماعت 4 ،5،6،7

نادان بکری /بکری اور لومڑی/ جلدی کام خرابی کا / نادانی کی سزا ملتی ہے ۔ برائے جماعت 4 ،5،6،7

                       اتفاق سے ایک لومڑی ایک کنویں میں گر پڑی۔ اس نے بہت ہاتھ پیر مارے اور باہر نکلنے کی ہر طرح کوشش کی، لیکن کامیاب نہیں ہوئی۔ ابھی وہ کوشش کر ہی رہی تھی کہ اتنے میں ایک بکری پانی پینے کے لیے وہاں آ نکلی۔ بکری نے لومڑی سے پوچھا، کہ پانی کیسا ہے؟ لومڑی نے جواب دیا، “پانی بہت ہی اچھا ہے۔۔۔ ۔۔ ایسا میٹھا اور ٹھنڈا پانی میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں پیا۔

                 یہ سن کر پیاسی بکری نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، جھٹ سے کنویں میں کود گئی۔ موقع غنیمت جان کر لومڑی پھرتی سے، بکری کے سینگوں کا سہارا لے کر کنویں سے باہر آ گئی اور بکری۔۔۔ ۔ بکری وہیں رہ گئی۔

اخلاقی سبق:

جلدی کام خرابی کا-

نادانی کی سزا ملتی ہے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.