مضمون : میرا بہترین دوست کلاس 4،5

مضمون : میرا بہترین دوست

             علی میرا بہترین دوست ہے۔ اس کی عمر 11 سال ہے۔ ہم ایک ہی جماعت میں پڑھتے ہیں۔ ہم اکھٹے کھیلتے ہیں اور ہوم ورک بھی اکھٹے ہی کرتے ہیں۔ اس کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے۔

         اس کے ابو ایک ڈاکٹر ہیں۔ وہ ایک صاف ستھرا اور ایک ذہین بچہ ہے۔ وہ ہمیشہ بڑوں کا ادب کرتا ہے۔ وہ گھر کے کام کاج میں اپنے گھروالوں کی مدد کرتا ہے۔

           اس کی صحت بہت اچھی ہے۔ وہ روزانہ سیر کرتا ہے۔ ہم اکھٹے سکول جاتے ہیں۔ وہ جماعت کا مانیٹرہے ۔ وہ اپنے ہم جماعتوں کی پڑھائی میں مدد کرتا ہے۔وہ ہمیشہ جماعت میں اول آتا ہے۔

             وہ سب اساتذہ کرام کا ادب کرتا ہے۔سب اساتذہ کرام اس سے بہت پیار کرتے ہیں۔ مجھے اس کی دوستی پر فخر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.