مضمون:والدین کی خدمت کلاس 4،5

والدین کی خدمت

                   والدین دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہیں۔ ماں کی مامتا اور باب کی محبت ایک انمول چیز ہے۔ماں باپ اپنے ذاتی آرام کی پرواہ نہیں کرتے۔ وہ اپنے بچوں کا خیال رکھتے ہیں۔ اس اولاد پر افسوس ہے جو اپنے والدین کی خدمت نہیں کرتی۔

           اللہ فرماتاہے:

           “اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک کرو اور ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو۔ جب وہ بوڑھے ہوجائیں تو ان کے سامنے ” “اف” بھی نہ کرو اور انہیں نہ جھڑکو۔”

           روایت ہے کہ ایک صحابی نے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا:

میں سب سے زیادہ کس کی خدمت کروں؟”

آپ نے فرمایا:

“اپنی ماں کی “

         تین بار سوال کا آپ نے یہی جواب دیا ۔ چوتھی بار آپ نے فرمایا” اپنے باپ کی”

             پس یہ ہمارا انسانی اور اخلاقی فرض ہے کہ ہم اپنے ماں باپ کی خدمت کریں۔ جو لوگ اپنے ما ں باپ کی خدمت کرتے ہیں وہی اپنے بچوں سے اس کی امید رکھ سکتے ہیں۔

         بقو ل شاعر:

جو خدمت نہ کی تو نےماں باپ کی

تو زندگی ہے تیر ی بڑے پاپ کی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.