چیونٹی اور کبوتر کی کہانی / چیونٹی اور فاختہ جماعت 4،5

چیونٹی اور کبوترکہانی چیونٹی اور فاختہ جماعت 4،5
ایک چیونٹی جو پیاس کے مارے مرنے کے قریب ہو گئی تھی پانی پینے کے لیے کسی تالاب کے نزدیک گئی۔ ناگہاں چیونٹی کا پیر پھسل گیا اور وہ پانی میں گر گئی۔ قریب تھا کہ بیچاری چیونٹی غرق ہو جاتی کہ تالاب پر سایہ ڈالنے والے ایک درخت کے اوپر سے کسی کبوتر کی نظر اُس پر پڑ گئی۔ کبوتر نے چونچ کی مدد سے درخت سے ایک پتّا توڑا اور چیونٹی کے پاس پھینک دیا۔ چیونٹی پتّے پر چڑھ گئی اور اِس طرح موت سے نجات پا گئی۔
ابھی لمحہ بھی نہ گذرا تھا کہ ایک شکاری نے کبوتر کو دیکھ لیا اور اُسے اپنے تیر کا ہدف بنانا چاہا۔ چیونٹی شکاری کے مقصود کو بھانپ گئی، لہٰذا شکاری کے نزدیک آ کر چیونٹی نے اُس کے پاؤں کو ایسی شدت سے کاٹا کہ اُس کے تیر کا نشانہ خطا ہو گیا اور اِس طرح کبوتر جان بچا کر پرواز کر گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.