دستاویز اقرارنامہ معاہدہ کرایہ داری
دستاویز اقرارنامہ معاہدہ کرایہ داری
منکہ: عبداللہ ولد بشیر احمد قوم ملک ساکن ناظم والی گلی ریلوے روڈ چوہنگ تحصیل سٹی ضلع لاہور کا ہوں جوکہ من مظہر ایک عدد تعمیرشدہ دکان نمبر2 واقع فقیرروڈ(اندون بلدیہ) چوہنگ تحصیل سٹی ضلع لاہورجس کا حدوداربعہ جانب مشرق دکان نمبر1مغرب دکان نمبر3 شمال فقیر روڈ جنوب مکان مالکہ ملکیتی ازاں مسماۃ صائمہ نصیر زوجہ محمد نصیر قوم راجپوت ساکن فقیر روڈ چوہنگ تحصیل سٹی ضلع لاہور مندرجہ ذیل شرائط کے تحت کرایہ پر حاصل کرلی ہے۔ نمبر1: یہ کہ دکان مذکورہ کا ماہانہ کرایہ مبلغ دو ہزار روپے (Rs:2,000/-) مقرر ہوا ہے جبکہ معیاد عرصہ ایک سال از مورخہ01-08-2015 سے لیکر مورخہ31-07-2016 تک مقرر ہوئی ہے۔نمبر2: یہ کہ ماہ اگست کا ایڈوانس کرایہ من مظہر نے روبروگواہان حاشیہ بصورت کرنسی نوٹ بدست مالکہ مذکوریہ ادا کردیاہے جس کی وصولی کا مالکہ مذکوریہ نے اقبال کیا۔ نمبر3: یہ کہ من مظہرنے قبضہ دکان مذکورہ کا حاصل کرلیا ہے اور دکان مذکورہ کا ایڈوانس کرایہ ماہ بماہ بدستورادا کرنے کا پابند ہوگا۔ نمبر4: یہ کہ اندر معیاد من مظہر دکان مذکورہ کو جب چاہے اور جس طرح اپنے استعمال میں لائے مالک مذکور کو کوئی عذر اعتراض نہ ہوگا۔ بل بجلی ودیگراخراجات وغیرہ بذمہ من مظہر ہوں گے۔ نمبر5: یہ کہ من مظہر دکان مذکورہ میں کاروبار کروں گا اورکوئی غیر قانونی کاروبار کرنے کا مجاز نہ ہوگا۔ نمبر6: یہ کہ دکان مذکورہ من مظہر نے کلیئر حاصل کی ہے جوکہ معیاد ختم ہونے پر کلیئر اورجس حالت میں حاصل کی ہے اسی حالت میں واپس حوالے مالکہ مذکوریہ کرنے کا پابند ہو گا۔ کسی بھی دیگرفرد کے حوالے کرنے کامجاز نہ ہوگا۔ نمبر7: یہ کہ اگر اختتام معیاد من مظہر دکان مذکورہ کا قبضہ واپس حوالے مالکہ مذکوریہ کرنے سے انکاری ہوا تو مالک مذکور دکان مذکورہ کا قبضہ اصالتاً جبراً بذریعہ عدالت دیوانی رجوع کرکے حاصل کرنے کا مجاز وحقدار ہوگااور ہر قسم کا عدالتی حرجہ وخرچہ بذمہ من مظہر ہوگا۔ نمبر8: یہ کہ اختتام معیاد پر دستاویز ہذا اقرارنامہ بے بنیاداورمنسوخ تصور ہوگا یا فریقین باہمی رضامندی سے نیا اقرارنامہ تحریر کرنے کے پابند ہوں گے۔ نمبر9: یہ کہ دوران معیاد من مظہر اگر دکان مذکورہ کو خالی کرنا چاہے گا تو مالکہ مذکوریہ کو ایک ماہ قبل اطلاع دینے کا پابند ہوگا۔ نمبر10: یہ کہ مالکہ مذکوریہ اندر معیاد دکان مذکورہ کسی بھی دیگر فرد کوکرایہ پر دینے کا مجاز نہ ہوگا۔اسی طرح من مظہر بھی دکان مذکورہ میں کوئی شکمی کرایہ دار بٹھانے کامجاز نہ ہوگا۔ دستاویز ہذا اقرارنامہ کی تمام تر شرائط ہر دوفریقین کے وارثان پر بھی لاگو ہوں گی۔ لہذا ایں اقرارنامہ روبروگواہان حاشیہ بحق مالکہ مذکوریہ تحریر کردیا ہے تاکہ بوقت ضرورت کام آوے اور سند رہے المرقوم06-08-2015
العبد————————– العبد——————————–
گواہ—————————— گواہ—————————–