ہمدردی :کہانی

ہمدردی

             ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک بلبل کھانے کی تلاش میں دور نکل گیا۔ اتنے میں شام ہوگئی۔ بلبل بہت پریشان ہوا۔ وہ اندھریرے میں گھر نہیں جاسکتا تھا۔
اتفاق سے ایک جگنو پاس سے گزرا۔ اس نے بلبل سے پوچھا: کیوں پریشان ہو؟

بلبل نے سارا ماجرا سنایا۔ جگنو نے کہا میرے ساتھ چلو۔ میں تمھیں راستہ دکھاؤں گا۔

دونوں مل کر اڑنے لگے ۔ تھوڑی دیر بعد بلبل کا گھر آگیا۔ اس نے جگنو کا شکریہ ادا کیا۔

اخلاقی سبق:

             دنیا میں وہی لوگ اچھے ہیں جو دوسروں کے کام آتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.