کہانی: لکڑہارے کی ایمانداری

لکڑہارے کی ایمانداری

                    ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک گاؤں میں ایک لکڑہارا رہتا تھا۔ وہ دریا کے کنارے لکڑیا ں کاٹ رہا تھا۔

             اچانک اس کا کلہاڑا پانی میں گر گیا۔ وہ کنارے پر بیٹھ کر رونے لگا۔ اتنی دیر میں ایک بزرگ آیا۔ اس نے پوچھا کیا بات ہے؟ لکڑہارے نے ساری بات سنائی۔

               بزرگ آدمی نے پانی سے سونے کا کلہاڑا لا کر اسے دیا۔ لکڑہارے نے لینے سے انکار کردیا۔ اس نےپھر چاندی کا کلہاڑا لا کر دیا ۔ لکڑہارے نے پھر انکار کردیا۔

               پھر اسے نے اسے لوہے کا کلہاڑا لا کر دیا۔ لکڑہارے نے اپنا کلہاڑا لے لیا ۔ بزرگ آدمی نے اس کی ایمانداری دیکھ کر اسے باقی کلہاڑے انعام دے دیے۔

اخلاقی سبق:

                     ایمانداری بہترین حکمت عملی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.